Maktaba Wahhabi

34 - 67
دوم:اگراس کےغائب ہونےمیں اس کی کوتاہی اورعدم اعتناء کادخل نہ ہوتو اس کےاوپرکوئی ضمان نہیں ہے اوراگرچوری یاگم شدہ جانورمل جائے تو اس پراس کی قربانی واجب ہوگی، اگرچہ قربانی کاوقت نکل گیاہو۔ لیکن اگر جانور کی تعیین سےپہلےاس کے ذمہ قربانی واجب تھی،جیسےکہ اس نےقربانی کرنےکی نذرمانی ہوکہ میں اللہ تعالی کےلئےاس سال قربانی کروں گاتووہ دوسرےمناسب جانورکی قربانی کرےگا، اورجانور ملنے کے بعد اسےاس میں تصرّف کااختیارحاصل ہوگا،لیکن اگروہ جانور جسےاس کےبدلے میں ذبح کیاہےاس سےقیمت میں کمترہوتوزائد قیمت کوصدقہ کردےگا۔ 6 – اگرجانورمرجائےتواس کی تین حالتیں ہیں: اول:جانوراگرکسی قدرتی حادثےکاشکارہواہوتوآدمی کےاوپرکوئی ذمّہ داری اوراس کاضمان نہیں ہے۔ لیکن اگر جانور کی تعیین سے پہلے اس کے ذمّہ قربانی واجب تھی، جیسے کہ اس نےقربانی کرنےکی نذرمانی ہوکہ میں اللہ تعالی کےلئے اس سال قربانی کروں گاتووہ دوسرےمناسب جانورکی قربانی کرےگا۔ دوم:جانوراگراپنےمالک کی وجہ سے مراہے تواس کےبدلےویساہی یااس سے بہترجانورکی قربانی کرےگا۔ سوم:اگرجانورکوکوئی دوسرےآدمی نے مارا ہے اوراس کاتاوان ملناممکن نہیں ہے جیسےڈاکولےجائیں تواس کاحکم پہلےوالاہوگا، یعنی اس کےاوپر قربانی نہیں ہے،اوراگرتاوان ملناممکن ہےتوجس نےاس کوضائع کیاہے وہ ویساہی جانور اس کےمالک کودےگا اوروہ قربانی کرےگا۔ 7 – اگرجانورکوقربانی کےوقت سے پہلےذبح کردیاگیاہوتواس کی یہ قربانی نہیں ہوگی، اوراسےدوسرےجانورکی قربانی کرنی ہوگی۔
Flag Counter