Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

351
ایک اہم سوال اب سوال یہ ہے کہ قلیب بدر کے واقعہ کو ذکرکرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں لفظوں کا اختلاف کیوں پایا جاتا ہے؟حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں لقد سمعوا کے لفظ ہیں کہ اہل قلیب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کلام سن لی ہے۔ جبکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسی واقعہ سے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لقد علموا کا لفظ نقل کیا ہے یعنی وہ جان چکے ہیں کہ میں ان سے جو کہتا تھا وہ حق ہے، تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث کی مخالفت کیوں کی ہے؟ جواب حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس واقعہ کے چشم دید گواہ ہیں جو میدان بدر میں اس وقت موجود تھے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتول کافروں کو کنویں میں ڈالنے کاحکم دیا تھا اور آپ نے اس کے کنارے پر کھڑے ہو کر ان سے کلام کی تھی اور وہ اس وقت اللہ تعالیٰ کی مشیت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطاب سن رہے تھے، لہٰذا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جب پوچھا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ مردوں سے مخاطب ہورہے ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ وہ تمہاری طرح سن رہے ہیں ، اگرچہ جواب دینے پر قادر نہیں ہیں ۔ جبکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مقام بدر میں موجود نہیں تھیں ، انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ واقعہ اس وقت سنا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میدان بدر کو چھوڑ کر مدینہ منورہ تشریف لے گئے تھے۔ اب ظاہر ہے کہ مدینہ منورہ جاکر نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتولین بدر سے خطاب کیا اور نہ ہی اس وقت ان کے سننے کا سوال پیدا ہوسکتا ہے، ہاں البتہ وہ اس وقت عالم برزخ میں پہنچ جانے کی بناء پر یہ جان چکے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سچے نبی ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اللہ تعالیٰ کے جو وعدے پہنچائے تھے وہ سب برحق ہیں ، لہٰذا مدینہ منورہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ((لقد علموا)) کا لفظ ہی اخذ کیا ہے۔ اس وقت لقد سمعوایا یسمعون کا لفظ لانا بے محل تھا کیونکہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے خطاب نہیں فرما رہے تھے۔ بنا بریں ہر صحابی نے نبی کریم صلی اللہ عليہ وسلم سے وہی کچھ ذکر کیا ہے جو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہی الفاظ نقل کیے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مدینہ منورہ میں سنے ہیں اور وہ لقد علموا یا لیعلمون ہیں ، جبکہ لقد سمعوا یا یسمعون کے الفاظ باوجودیکہ صحیح ثابت ہیں ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کی نفی اپنے عدم علم کی وجہ سے کی ہے کیونکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل قلیب سے خطاب کے وقت موقع پر موجودنہیں تھیں ۔ تعارض کے تحَقُّق کی شروط حضرت عمر رضی اللہ عنہا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سماعت حدیث کے مکان کے مختلف ہونے کی وجہ سے ایک کی حدیث کا دوسرے کی حدیث سے کوئی تعارض اور تناقض نہیں ہے۔کیونکہ دو چیزوں میں تناقض تب متحقق ہوتا ہے جب کہ ان دونوں میں آٹھ چیزوں میں یگانگت پائی جائے۔ جنہیں شاعر نے یوں اپنے ایک شعر میں جمع کردیاہے: درتناقض ہشت وحدت شرط دان وحدت موضوع ومحمول ومکان وحدت شرط و اضافت جزء و کل قوت و فعل ست در آخر زمان جبکہ دونوں احادیث میں کوئی تعارض ہی نہیں تو ایک کودوسری سے ٹکرا کر چھوڑنے کا سوا ل پیدا نہیں ہوتا، بلکہ دونوں احادیث اپنے اپنے مقام پر صحیح اور ثابت ہیں ۔ دیکھئے: بعض حضرات تو اس لفظی اختلاف کو انکار حدیث کے لئے ایک بہانے کے طور پر پیش کرتے ہیں
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter