Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

350
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ روایت سن کر کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا نہیں بلکہ یہ کہا ہوگا کہ اس وقت یہ لوگ جان چکے ہیں کہ جو میں ان سے کہتا تھا وہ حق ہے۔ پھر آپ نے یہ آیات پڑھیں: ﴿اِنَّکَ لاَ تُسْمِعُ الْمَوْتٰی ﴾ ’’بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم مردوں کونہیں سنا سکتے ‘‘ ﴿وَمَا اَنْتَ بِمُسْمَعٍ مَّنْ فِیْ الْقُبُوْرِ﴾ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو نہیں سنا سکتے جوقبروں میں پڑے ہوئے ہیں ۔‘‘ اعتراض حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے اس اِستدراک کی وجہ سے بعض لوگ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ انہوں نے دیگر صحابہ کی بیان کردہ حدیث کو قرآن کریم کی آیت کے خلاف ہونے کی وجہ سے رد کردیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی حدیث کا متن قرآن کریم کے صریح خلاف آرہا ہو تو اس روایت کی سند دیکھنے کی قطعا کوئی ضرورت نہیں رہتی بلکہ محض خلاف قرآن ہونے ہی کی وجہ سے وہ رد کیے جانے کے قابل ہے، کیونکہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے راوی ِحدیث پر کوئی بحث نہیں کی اور ان پر بحث ہو بھی نہیں سکتی کیونکہ صحابہ تمام کے تمام عادل ہیں ۔ لہٰذا اس سے ثابت ہوا کہ تحقیق حدیث میں اصول درایت کا استعمال ایک مسلمہ امر ہے۔ جواب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کے مقابلہ میں پیش کرنے والوں کے پیش نظر اگریہ ثابت کرنا مقصود ہے کہ قلیب بدر کے مقتولین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطاب سنتے نہیں تھے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ان کے سننے کا اثبات ہوتا ہے جس کی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے نفی ہوتی ہے، تو یہ بات درست نہیں کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں بھی ایسے الفاظ موجود ہیں جن سے اہل قلیب کا سماع ثابت ہے۔ الفاظ حدیث ملاحظہ ہوں: عن عائشۃ قالت أمر رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم بالقتلی ان یطر حوا فی القلیب فطر حوافیہ إلا ماکان من أمیۃ بن خلف فانہ انتفخ فی درعہ فملا ھا فذھبوا یحرکوہ فتزایل فأقروہ وألقوا علیہ ماغیبہ من التراب والحجارۃ فلما ألقاھم فی القلیب وقف علیہم رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم فقال:(( یا أھل القلیب ھل وجدتم ما وعد ربکم حقا فانی قدوجدت ماوعدنی ربی حقا قال فقال لہ أصحابہ یارسول اللّٰہ أتکلم قوما موتیٰ قال فقال لہم لقد علموا ان ماوعدتہم حق قالب عائشۃ والناس یقولون لقد سمعوا ماقلت لہم و انما قال رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم لقد علموا)) ۱۰؎ ’’حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر کے کافر مقتولوں کو قلیب بدر (بدر کے ایک کنویں ) میں پھینکنے کا حکم صادر فرمایا لہٰذا ان سب کو کنویں میں پھینک دیا گیا، لیکن امیہ بن خلف کی لاش چونکہ اپنی زرہ میں پھول چکی تھی اس کو اٹھا کر پھینکنے لگے تو اعضاء منشتر ہوگئے، تو اسے وہیں چھوڑ کر اوپر مٹی اور پتھر ڈال کر اسے چھپا دیا گیا، ان کافروں کی لاشوں کو کنویں میں ڈال کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کنویں پرکھڑے ہوگئے اور کہا، اے کنویں والو! تم سے اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ کیا تھا وہ تم نے سچ پایا ہے یا نہیں ؟ مجھ سے تو اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ فرمایا تھا وہ سچ ہوچکا ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے گذارش کی اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مرنے والوں سے گفتگو کررہے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! وہ جان گئے ہیں کہ میں نے انہیں سچا وعدہ دیا تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں دوسرے لوگ تو یہاں سمعوا کا لفظ روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان سے جو کہا ہے انہوں نے سن لیا ہے۔، لیکن مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیعلموا کہا تھا کہ وہ جان چکے ہیں ۔
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter