وَمَانَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا﴾ ۴۸؎ کا یہی تقاضا ہے ۔ 4۔ ﴿ وَمَایَنْطِقُ عَنِ الْہَوی اِنْ ہُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰی﴾ ۴۹؎ احادیث صحیحہ کی صفت ہے۔ سنت وحدیث فی نفسہ حجت ودلیل ہے، اس لیے تمام اقوال وافعال کو احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے میزان پر تولا جائے گا،نہ کہ اس کے برعکس احادیث وسنن کو ظن وقیاس کے ذریعہ پرکھاجائے گا۔ 5۔ اگر ’درایت‘ کے قیاسی اصولوں سے سنت کو ردکیاگیا توسنت کا اکثر حصہ قیاسات کا شکار ہوکر رہ جائے گا۔ تحقیق حدیث کے قیاسی اصولوں کے رد پر قلم اٹھانے والی معروف شخصیات نقد روایت کے فقہی درایتی اصولوں پربہت سے ثقہ علماء نے دادِ تحقیق دی ہے اور بتایا ہے کہ معقول صریح، منقول صحیح کے کبھی خلاف نہیں ہوا کرتا۔ منقول، صحیح قیاسی اصولوں کے خلاف تو ہوسکتا ہے، لیکن کوئی اصول کتاب وسنت کے خلاف نہیں ہوگا اورکسی جگہ اگر کوئی منقول بظاہر معقول کے خلاف پڑرہا ہے تو منقول کو ترجیح حاصل ہوگی۔اللہ تعالیٰ کے فرمان :﴿ وَمَا آتَاکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَانَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا﴾ ۵۰؎ کا بھی یہی تقاضا ہے۔ اس موضوع پر مستقل قلم اٹھانے والی عظیم الشان شخصیت تو عالم اسلام کے نامور عالم ِدین اور ممتاز شخصیت شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (م ۷۲۸ھ) ہیں ، جنہوں نے اس موضوع پر دو کتب تصنیف فرمائی ہیں : 1۔ درء تعارض النقل والعقل، یہ کتاب ۱۲ جلدوں میں ریاض یونیورسٹی کی طرف سے مطبوع ہے۔ 2۔ موافقۃ صحیح المنقول لصریح المعقول، یہ کتاب بھی زمانہ قدیم سے مطبوع ہے۔ البتہ جن حضرات علمائے کرام نے اس موضوع پرخصوصاً خامہ فرسائی کی ہے، ہماری ناقص رائے کے مطابق ان میں چار اشخاص خاص طور پر داد تحقیق کے قابل ہیں : ٭ اِمام ابو محمد عبداللہ بن مسلم بن قتیبہ الدینوری رحمہ اللہ (م۲۷۶ھ) اِمام ابن قتیبہ الدینوری رحمہ اللہ (م ۲۷۶ھ) نے اپنی معروف کتاب تأویل مختلف الحدیث تصنیف فرمائی ،جس میں سنت کا بھر پوردفاع کیا،فرق ضالہ کے شبہات کا جواب دیا اور ان کے باطل مقاصد کا پردہ فاش کیا۔ ٭ اِمام شمس الدین ابو عبداللہ محمد بن ابی بکر المعروف بابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ (م ۷۵۱ھ) اِمام ابن القیم رحمہ اللہ (م۷۵۱ھ) نے اپنی نفیس کتاب اعلام الموقعین عن رب العالمین تالیف فرمائی جو چار اجزاء میں مطبوع ہے۔ اس کتاب میں مختلف پہلوؤں سے سنت کا دفاع کیا گیا ہے اور درایت کے قیاسی اصولوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ہے ۔ واقعی یہ کتاب علماء کرام کے لئے قابل مطالعہ ہے۔ ٭ اِمام احمد بن عبدالرحیم المعروف بشاہ ولی للہ الدہلوی رحمہ اللہ (م ۱۱۷۶ھ) شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ (م۱۱۷۲ھ) نے اپنی مختلف کتابوں میں سنت کا دفاع فرمایاہے لیکن بطور خاص اپنی شہرہ آفاق کتاب حجۃ اللّٰہ البالغۃ میں قیاسی اصول درایت کا مختصر لیکن نہایت محققانہ جا ئزہ لیا ہے۔ ٭ شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ (م ۱۳۸۷ھ) |