مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ (م ۱۳۸۷ھ)(سابق امیر جماعت اہل حدیث پاکستان) نے اپنی بہت سی تحریروں میں سنت کا دفاع کیا ہے،معترضین کے اعتراضات کا عالمانہ جواب دیا ہے ،دلائل کی روشنی میں اصول درایت کی کمزوریوں کو واضح کیا ہے ۔ اس موضوع پر آپ کی معروف کتاب ’ تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ (م ۱۱۷۶ھ)کی مساعی جمیلہ‘ ،رسالہ ’جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث ‘ راور ’ حسن البیان ‘ پر مقدمہ وتصدیر قابل مطالعہ ہیں ۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کتاب وسنت کے خدمت گذاروں میں شامل کرے اور انکے دفاع کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین ........٭٭٭........ |
Book Name | علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں |
Writer | حافظ حمزہ مدنی |
Publisher | شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور |
Publish Year | 2008ء |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 182 |
Introduction |