بحث کسی طور پروہ نہ فرماتے۔ توقف و ضعیف روایت اور مرجوح و ضعیف روایت کا فرق ضعیف روایت وہ ہوتی ہے جس کی سند ضعیف ہو، جبکہ متوقف علیہ روایت (یعنی مرجوح روایت، جس میں راجح روایت کے بالمقابل دوسری روایت متوقف علیہ ہوتی ہے یا ترجیح نہ ہونے کی صورت میں دونوں روایات پر ہی توقف کیا جاتا ہے) ضعیف نہیں ہوتی بلکہ اہل علم سمجھ آنے کی وجہ سے اس سے استدلال نہیں کرتے، اس لئے ان کی نظر میں وہ قابل توقف ہوتی ہے ۔ چنانچہ اگر کوئی اور محدث اسے جمع کردے، تویہی متوقف فیہ صحیح روایت قابل استدلال ہوجاتی ہے۔ اگر اس قسم کی روایت کو ضعیف کہاجائے تو اعتراض وارد ہوگا کہ ضعیف اور صحیح میں جمع ہو بھی جائے، تب بھی ان کو جمع کرنا جائز نہیں ، کیونکہ’ منکر‘ اور ’معروف‘ تو محدثین کرام رحمہم اللہ کے ہاں مختلف الحدیث‘ کی قسم ہی نہیں ۔ حاصل یہ ہے کہ مرجوح یا متوقف علیہ روایت محدثین رحمہم اللہ کے ہاں ضعیف نہیں بلکہ صحیح ہوتی ہیں ، البتہ معمول بہ اور قابل استدلال نہیں ہوتی۔ ۱۰۳؎ توقف کی صورت عین وہی ہے جو ہماری عدالتوں میں بسا اوقات ایک معاملہ الجھنے کی صورت میں کیس ایک مدت تک کے لیے موقوف کردیا جاتا ہے اور پھر دلائل ملنے کی صورت میں جب وہ الجھاؤ ختم ہوتا ہے تو کئی کئی سال پرانی فائلیں دوبارہ کھول لی جاتی ہیں ۔ فن محدثین رحمہم اللہ اور فن فقہاء رحمہم اللہ کا فرق اسلامی علوم میں فقہ اور حدیث دو مستقل اورعلیحدہ علیحدہ فنون کا نام ہے۔ ان کے ماہر ین کو بھی مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ جو حضرات ’استنباط شریعت‘ اور فہم شریعت میں مہارت تامہ رکھتے ہوں ان کو فقہاء او ر جو حضرات ’تحقیق خبر‘ میں دسترس کاملہ رکھتے ہوں ان کو محدثین کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ فقہ اور حدیث چونکہ الگ الگ فنون کا نام ہے اسی لیے ان کے ماہرین کے میدان کار بھی ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں ۔ اپنے اصول، تعریفات، موضوع، مقصود، تصنیفات، اصطلاحات، ثبوت ودلالت،طبقات رجال، کتب مصادر اور دیگر کئی اعتبارات سے ان دونوں علوم کے مابین واضح فرق پایا جاتا ہے۔مذکورہ تمام فروق کی مکمل تفصیل چوتھے باب میں آئے گی۔ ان شاء اللہ فن حدیث میں ’شاذ‘ اور ’ضعیف‘ کا فرق لفظ شاذ کلام عرب میں نادر، قلیل الاستعمال، خلاف اصول وغیرہ کے مفہوم پر بولا جاتا ہے، لیکن لفظ ضعیف کا مطلب ہوتا ہے: کسی شے کا سقیم ہونا، کمزور ہونا، ردی ہونا۔ شاذ روایت ثقہ راوی کی ایسی حدیث ہوتی ہے جو دیگر ثقات یا اوثق سے اختلاف کی صورت میں وہ ذکر کرے، جبکہ ضعیف حدیث وہ ہوتی ہے جو اپنے رواۃ کے ضعف کی وجہ سے درجہ حسن کونہ پہنچ سکے۔گویا ہم کہہ سکتے ہیں کہ فن حدیث میں شاذ اور ضعیف روایت میں اہل فن فرق کرتے ہیں ، جس کی تفصیل اوپر گذر چکی ہے۔ فن حدیث میں ’علت‘ کی نوعیت علم الحدیث میں ’علت ‘کی بحث کا موضوع یہ ہے کہ جس طرح ایک ماہر سرجن صرف بیماری کی ظاہری علامات سے مرض تک نہیں |