Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

153
’’جب کسی حدیث کی تصحیح و تنقیح کرنا چاہیں تو ان میں سے ہر ایک کو دوسری پر پیش کریں ۔ ٭ اسی ضمن میں اِمام سیوطی رحمہ اللہ (م ۹۱۱ ھ) نے نقل فرمایا ہے: الطریق إلی معرفتہ جمع طرق الحدیث والنظر فی اختلاف رواتہ وضبطھم واتقانھم ۹۱؎ مثال: یعلی بن عبید الطنافسی عن سفیان ثوری عن عمرو بن دینار عن ابن عمر عن رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم ((البیعان بالخیار مالم یتفرقا)) دو بیع کرنے والے جب تک جدا نہ ہوں تو آپس میں اختیار رکھتے ہیں ۔ مذکورہ سند میں یعلیٰ(م۱۰۹ ھ) نے سفیان ثوری رحمہ اللہ (م۱۶۱ ھ) سے عمروبن دینار رحمہ اللہ (م۱۲۶ ھ) کے حوالے سے بیان کیا ہے جبکہ سفیان ثوری رحمہ اللہ (م۱۶۱ ھ) کے اصحاب میں سے باقی ائمہ حفاظ اسے عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ (م ۱۲۷ ھ) سے نقل کرتے ہیں ، نہ کہ عمرو بن دینار رحمہ اللہ (م۱۲۶ ھ) کے واسطہ سے۔۹۲؎ 2۔ ثقہ کی مخالفت ایک شیخ سے دو راوی روایت کرتے ہیں ۔ ایک راوی اس دوسرے راوی کی مخالفت کرتا ہے جو اس شیخ سے روایت کرنے میں زیادہ ثقہ ہے، تو وہ روایت معلول ہو گی۔ مثال: ابن ابی حاتم رحمہ اللہ (م ۳۲۷ ھ) فرماتے ہیں کہ میں نے ابوزرعہ رحمہ اللہ (م ۲۶۴ ھ) سے حدیث ’’جعفر عن ثابت عن عمرو عن أبی سلمۃ عن اُم سلمہ أن النبی تزوجھا‘‘ (الحدیث) کے متعلق سوال کیا: میرے باپ اور ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس کے بجائے ’’حماد بن سلمۃ عن ثابت عن ابن عمر بن أبی سلمۃ عن أبیہ عن النبی ‘‘ والی سندزیادہ صحیح ہے۔ ۹۳؎ 3۔ راوی کی اپنی کتاب کی مخالفت اگر راوی اپنی کتابت کے مخالف روایت کرے تو اس کی روایت بھی معلول ہو گی۔ مثال: ابن ابی حاتم رحمہ اللہ (م ۳۲۷ ھ)کہتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ سے ’’ابن عیینہ عن سعید بن ابی عروبۃ عن قتادۃ عن حسان بن بلال عن عمار عن النبی صلي اللّٰه عليه وسلم فی تخلیل اللحیۃ‘‘کے بارے سوال کیا، تو انھوں نے فرمایاکہ ’’ابن عیینہ (م ۱۹۸ھ) عن ابن ابی عروبہ(م ۱۵۷ھ)‘‘ کے سوا کسی نے بھی اسے بیان نہیں کیا۔ میں نے کہا کیا یہ صحیح ہے ؟ فرمایا اگر یہ صحیح ہوتی تو ابن ابی عروبہ(م ۱۵۷ ھ) کی مصنفات میں موجود ہوتی۔۹۴؎ 4۔ شیخ کی وضاحت کے باوجود اس کی طرف منسوب روایت شیخ خود کسی خاص باب کے بارے میں وضاحت کردے کہ مجھے اس باب میں کوئی روایت نہیں پہنچی،لیکن پھر بھی کوئی راوی اس شیخ سے اس خاص باب سے متعلق کوئی حدیث نقل کردے۔ مثال: ابن ابی حاتم رحمہ اللہ (م ۳۲۷ ھ) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ سے’’حماد ابن خالد الخیاط عن ہشام بن سعید عن الزھری عن عروۃ عن عائشۃ قالت لاطلاق إلا بعد نکاح‘‘ کے بارے سوال کیا۔ تو فرمایا یہ حدیث منکر ہے کیونکہ اس روایت کو اِمام ازہری رحمہ اللہ (م ۱۲۵ ھ) سے نقل کیا گیاہے۔ جبکہ اِمام صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے سلف سے اس قبیل
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter