Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

152
٭ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (م ۸۵۲ ھ) کا قول ہے: وھو من أغمض انواع علوم الحدیث وأدقھا،ولا یقوم بہ الا من رزقہ اللّٰہ فھما ثاقبا وحفظا واسعا ومعرفۃ تامۃ بمراتب الرواۃ وملکۃ قویۃ بالاسانید والمتون۸۷؎ ’’یہ علم علومِ حدیث کا نہایت دقیق اور مشکل ترین علم ہے ، اس میں صرف اسی کو مہارت حاصل ہوتی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے تیز فہم، وسعت حفظ ، مراتب ِرواۃ کی معرفت ِتامہ اور اسانید ومتون کی معرفت میں قوی ملکہ عطا فرمایا ہو ۔ ‘‘ ’علل‘ کی شناخت میں کے لیے فنی ذوق کی ضرورت ہوتی ہے، اس حوالے سے علمائے حدیث کے مطابق جب تک لمبا تجربہ تحقیق حدیث میں موجود نہ ہو، یہ فنی ذوق حاصل نہیں ہوتا۔ ٭ علامہ ابن دقیق العید رحمہ اللہ (م ۷۰۲ ھ) فرماتے ہیں : فحاصلہ یرجع إلی أنہ حصلت لہم لکثرۃ محاولۃ ألفاظ النبی صلي اللّٰه عليه وسلم وہیئۃ نفسانیۃ وملکۃ قویۃ یعرفون بہا ما یجوز أن یکون من ألفاظ النبوۃ وما لایجوز ۸۸؎ ’’حاصل یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم کے الفاظ کی بکثرت ممارست سے ایک خاص قسم کی نفسی کیفیت حاصل ہوتی ہے اور ایسا مضبوط ملکہ پیدا ہوجاتا ہے کہ جس کے ذریعہ نبوت کے الفاظ کی معرفت ہوتی ہے کہ وہ کیا ہیں اور کیا نہیں !‘‘ ’علت ‘ کی معرفت کے دس اصول اَحادیث کی اسانید و متون بسا اوقات بظاہر صحیح نظر آتے ہیں ، لیکن بعض مخفی اور غامض اسباب ان کی صحت میں قادح ہوتے ہیں ۔ انہی اسباب کی جانچ پڑتال کے لئے محدثین رحمہم اللہ نے چند ایک قواعد وضع کئے ہیں ۔ جنہیں ادراکِ علت کے قواعد کہا جاتا ہے۔ یہ بات واضح رہے کہ یہ قواعد و ضوابط محدثین رحمہم اللہ نے جرح و نقد کے دقیق تجربات، فہم ثاقب، وسعت ِنظراور معرفت ِتام کے بعد ترتیب دیئے ہیں ، لیکن علتوں کی پہچان سے عوام الناس تو کجا بعض اوقات اہل ِفن بھی قاصررہتے ہیں ۔ ٭ اِمام ابوداؤد السجستانی رحمہ اللہ (م ۲۷۵ ھ) اپنے رسالہ إلی أہل مکۃمیں صراحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : أنہ ضرر علی العامۃ ان یکشف لھم کل ماکان من ھذا الباب فی مامضی من عیوب الحدیث ۸۹؎ ’’نقائص حدیث پر مبنی علل اگر عوام اور مبتدی طلبہ پر عیاں کردی جائیں تو وہ عموماً باعث ِضرر ہوتی ہیں کیونکہ ان کا علم سطحی ہوتا ہے۔‘‘ اس کے علاوہ جہابذہ محدثین رحمہم اللہ کو احادیث میں ایک خاص ذوق اور ملکہ حاصل ہوجاتا ہے۔ جیسے صراف اصلی اور نقلی سکے میں فرق کرلیتا ہے ایسے ہی وہ معلول اور غیرمعلول حدیث میں فرق کرلیتے ہیں ۔ ذیل میں معلول احادیث کے بارے محدثین کرام رحمہم اللہ کے اقوال جمع کرکے چندایک اصول بیان کیے جارہے ہیں کہ جن سے علم علل الحدیث کو منضبط صورت دی جاسکتی ہے۔ یہ کل دس اُصول ہیں : 1۔ تمام اَسانید کو جمع کرنا ایک حدیث کی ہم معنی تمام روایات کو جمع کرلیا جائے، پھر ان کا مقارنہ اور موازنہ کیا جائے تو علت واضح ہوجاتی ہے۔ ٭ اِمام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ (م ۱۸۱ ھ) فرماتے ہیں : إذا اردت ان تصح لک الحدیث فاضرب بعضھا ببعض ۹۰؎
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter