فَــــأَیْنَ تَـــذْہَبُـــــوْنَ؟
لوگو! کہاں جاتے ہو؟
ہر طرح کی حمدو ثناء صرف اس ذات پاک کے لئے ، جو ہماری خالق، مالک اور رازق ہے، جس کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں ، جس کا کوئی شریک نہیں ، جو حی اور قیوم ہے ، رحیم اور رحمن ہے، وہاب اور توّاب ہے، ہادی اور رشید ہے ، جس نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے قرآن مجید نازل فرمایا ، قرآن مجید لکھنا اور پڑھنا سکھایا اور قیامت تک کے لئے قرآن مجید کی حفاظت کا وعدہ فرمایا :اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیْہِ کَمَا یُحِبُّ رَبَّنَا وَ یَرْضٰی
اوراَن گنت درود و سلام اللہ کے بندے اور رسول محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جنہوں نے حق رسالت ادا کیا ، ان گنت درود و سلام اس قلب مبارک پر جس پر قرآن مجید نازل ہوا ، ان گنت درود وسلام اس دل و
|