Maktaba Wahhabi

99 - 290
مزید کہتا ہےکہ:’’ بیس سال سے متواتر اس عاجز پر الہام ہوا ہے۔‘‘[1] مرزا کے الہامات کی حقیقت: جہاں تک مرزا کے الہامات کی حقیقت کا تعلق ہے تو ایک طرف تو اگر اُن کا سرسری سا بھی جائزہ لیا جائے تو یہ بات ہر کس و ناکس پر واضح ہوجاتی ہے کہ ایسا بے مقصد ، بے ڈھنگا اور لغو و فضول ، لا یعنی کلام معاذاللہ ، اللہ تعالیٰ کا تو بہت دور کسی عام نارمل انسان کا بھی نہیں ہو سکتا ۔ دوسری طرف مرزا نے ان الہامات کا سہارا لیکر دجل و فریب کاری کا وہ بازار گرم کیا ہےکہ شیطان بھی شرماجائےجس کے ذریعہ اُس نے ناصرف بلند و بانگ دعوے کیے بلکہ حقائق و مسلمات تک کو بدل کے رکھ دیا جس کا ایک اہم مظاہرہ ہم گزشتہ سطور میں ’’ مرزا کے سلسلہ نسب ‘‘ کے تحت ذکر کرچکے ہیں جہاں اُس نے انہی الہامات کو بنیاد بناکر اپنا سلسلہ نسب اور خاندانی نسبت تک بدل ڈالی جبکہ اس کے مزید مظاہر آئندہ سطور میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے۔ مرزا کے بے ہودہ الہامات: چند نمونے ملاحظہ فرمائیں : (اﷲ نے مجھے کہا: اے مرزا!) تو ہمارے پانی سے ہے اور وہ لوگ فشل سے۔“ (خزائن،ج:11،ص:50)'عالم کباب’’آسمان سے دودھ اُترا۔ محفوظ رکھو۔‘‘[2]’’بالو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے۔‘‘[3]’’کنواری بیوہ ڈگری ہو گئی ہے۔۔۔ مسلمان ہے۔‘‘[4]’’ہمارا ربّ حاجی ہے۔‘‘[5]’’میری نعمت کاشکر کر، تو نے میری خدیجہ کو دیکھ لیا۔‘‘[6] قارئینِ کرام ! ملاحظہ فرمائیں کہ یہ الہامِ الٰہینہیں بلکہ الہامِ شیطانی ہیں کہ جن کا ناصرف یہ کہ کوئی سر پیر نہیں بلکہ یہ مُغلَّظات کا مجموعہ ہیں ۔
Flag Counter