Maktaba Wahhabi

200 - 290
قادیانی عقائد کا ایک جائزہ حافظ محمد یونس اثری[1] دین اسلام فطرت سلیمہ سے عین مطابقت رکھنے والادین ہے ، جیسا کہ ارشاد الٰہی ہے : ﴿فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّيْنِ حَنِيْفًا ۭ فِطْرَتَ اللّٰهِ الَّتِيْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ۭ لَا تَبْدِيْلَ لِخَلْقِ اللّٰهِ ۭ ذٰلِكَ الدِّيْنُ الْقَيِّمُ ڎ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ ڎ﴾ (الروم:30 ) ترجمہ: لہٰذا (اے نبی! صلی اللہ علیہ وسلم ) یکسو ہو کر اپنا رخ دین پر مرتکز کر دو ۔ یہی فطرت الٰہی ہے جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی اس خلقت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوسکتا یہی درست دین ہے۔ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ اس فطری دین کی بنیادیں جنہیں ایمانیات یا عقائد کے نام سے جانا جاتا ہے ، مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ ان ایمانیات کاعلم حاصل کرے اور ان کے جملہ تقاضوں کو پورا کرے ایمان کے چھ ارکان یا اصول ہیں ، جو قرآن کریم کی مختلف آیات اور احادیث میں بیان کیے گئےہیں ، جیساکہ حدیث جبرائیل علیہ السلام میں بھی بیان کیا گیا ہے کہ جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا :’ما الإيمانُ؟‘ یعنی : ایمان کیا ہے ؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
Flag Counter