Maktaba Wahhabi

69 - 290
پیشوائے قادیانیت مرزا غلام قادیانی انسانی تاریخ کا ایک مکروہ چہرہ حماد امین چاؤلہ[1] بسم اللّٰه والحمدُ للہ والصلوٰةوالسلام علیٰ خاتَمِ الأنبیاء محمّد رسول اللّٰه وعلیٰ آلہ و صحبه و أزواجه ومن والاہ وبعد ! یہ مضمون جو ننگِ انسانیت و شرافت ،پیکرِ رزالت و قباحت،لائقِِ نفرت و حقارت ،مرزا غلام احمد قادیانی (1839-1908م) سے متعلق ہے کہ جس نے نبوّت کا دعویٰ کیا اور اُن لوگوں کی فہرست میں جا شامل ہوا جنہیں احادیثِ مبارکہ میں کذاب و دجّال قرار دیا گیا اور امّت کو اُن سے خبردار بھی کیا گیا۔ مرزا کے حوالہ سے اب تک بڑی تفصیل کے ساتھ لکھا جاچکا ہے ،چونکہ البیان کی یہ اشاعتِ خاص ختمِ نبوّت کے تعلق سے ہے لہٰذا ضروری تھا کہ اس میں بھی دورِ حاضر میں اور بالخصوص برِّ صغیر میں ختمِ نبوّت کے سب سے بڑے ڈاکو کے بارے میں کچھ معلومات آپ کو مہیا کردی جائیں تاکہ آپ یہ جان اور سمجھ سکیں کہ قادیانیت کی عمارت جس کی بنیاد جس شخصیت پر قائم ہے اس کے دعوائے نبوّت کی حقیقت کیا ہے ، کیوں اور کیسے اُس نے یہ دعویٰ کیا ؟ اور خصائصِ نبوّت تو بہت ہی دور ، دنیا میں ایک عام اچھا انسان ہونے کا جو مسلّمہ معیار ہے اُس معیار پر مرزا کتنا پورا اترتا ہے ۔
Flag Counter