Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 23

مؤلف: خالد حسین گوریہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

286
مولانا عبد اللہ شاہجہاں پوری ردقادیانیت کے ایک گمنام مجاہد اور اس کی تالیف کا تذکرہ محمد تنزیل الصدیقی الحسینی[1] شاہجہاں پور شاہجہاں پور، اتر پردیش میں روہیل کھنڈ اضلاع کا ایک معروف ضلع ہے۔ گزشتہ عہد میں یہاں متعدد علما و فضلا گزرے مگر افسوس مؤرخین و تذکرہ نگاروں کی توجہ اس خطے پر بہت کم رہی جس کی وجہ سے ان کے حالات محفوظ نہ رکھے جا سکے۔ اہل حدیث عقیدہ و منہج کے حامل پرانے بزرگوں میں مولانا مصر احمد خان شاہجہاں پوری بڑے عالم و فاضل اور مولوی صبیح الدین شاہجہاں پوری کی تصریح کے مطابق : ’’سیّد احمد صاحب رائے بریلوی و مولوی اسمٰعیل صاحب شہید دہلوی کے ہم خیال تھے۔‘‘[2]شاہجہاں پور کے ایک بزرگ مولانا سیّد محمد عرف مولوی ولایتی صاحب (م ۱۳۰۰ھ) تھے جو سیّد احمد شہید کے ہمراہ شریکِ جہاد بھی رہے تھے۔ [3]مشہور اہل حدیث عالم مولانا ابو یحیٰ محمد شاہجہاں پوری کے نانا بزرگوار ملا محمد نظام شاہجہاں پوری بھی اہل حدیث عقیدہ و منہج کے حامل بزرگ تھے۔ انھوں نے جنگ آزادی ۱۸۵۷ء میں بھی حصہ لیا اور اس کی وجہ سے انھیں شدائد و مصائب سے دوچار ہونا پڑا۔ ۱۸۹۰ء میں ان کی وفات ہوئی۔ [4]
x
صفحہعنوان
1افتتاحیہ
3آیت خاتم النبیین سے متعلق قادیانی شبہات اور ان کا جواب
24عقیدہ ختم نبوت قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں
447ستمبر 1974ء عہد ساز تاریخی دن! <mfnote>
47تاریخ ِ قادیانیت
69پیشوائے قادیانیت مرزا غلام قادیانی انسانی تاریخ کا ایک مکروہ چہرہ
133علمائے اہلحدیث کی ردِّ قادیانیت اور تحریک ختم نبوت کے لیے خدمات
144فاتح قادیان ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا قادیانیوں کے ساتھ مباہلے پر ہونے والے مناظرے کا تفصیلی احوال
200قادیانی عقائد کا ایک جائزہ
228جھوٹے مدعیان نبوت کے ظہور کے اسباب اور مسلم معاشروں پر اس کے اثرات
244قادیانی لٹریچر پر ایک طاہرانہ نظر بعنوان ’’شراربولہبی‘‘
265قادیانی لٹریچر میں خوفناک تحریف
269قادیانیوں کا طریقۂ واردات
2797 ستمبر 1974ء کی ’’فتح مبین‘‘ کا ایک گمنام مجاہد
286مولانا عبد اللہ شاہجہاں پوری ردقادیانیت کے ایک گمنام مجاہد اور اس کی تالیف کا تذکرہ
Flag Counter