Maktaba Wahhabi

269 - 290
قادیانیوں کا طریقۂ واردات پروفیسر سمیر ملک[1] پہلا مرحلہ معزز قارئین! قادیانی اپنے جعلی نبی کی جعلی نبوت کی تبلیغ کے لیے جو نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں اُن میں ایک یہ ہے کہ مسلمانوں کے کسی محلے میں کسی قادیانی گھرانہ کو ایک پلاننگ کےتحت آباد کیا جاتا ہے،اور اس کے ارد گرد بسنے والے مسلمان ایک طویل عرصہ تک اس سے لاعلم رہتے ہیں ۔اس دوران میں اس قادیانی گھر کے مردوخواتین اپنے ہمسایوں سے تعلق استوار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔وقتاً فوقتاً اچھے اچھے کھانے پکا کر ہمسایوں میں تقسیم کرواتے ہیں اور ہمارے بھولے بھالے اور سادہ لوح مسلمان انہیں مسلمان سمجھ کر سماجی تعلقات کو جاری رکھتے ہیں ۔ دوسرا مرحلہ: کچھ عرصہ گزرنے کے بعد قادیانی یہ پتہ چلالیتے ہیں کہ اس گھر کا سب سے اہم مسئلہ کیا ہے۔مثلاً کاروبار نقصان میں جارہا ہے،یا کوئی بچہ بے روزگار ہے یا خاندان قرض کی مصیبت میں پھنسا ہوا ہے۔وغیرہ وغیرہ اب قادیانی اس کا سب سے پہلے اہم مسئلہ حل کرنے میں کچھ نہ کچھ مدد کردیتے ہیں ۔جس سے وہ مسلمان خاندان ان کے اس احسان کے زیرِ بار آجاتا ہے۔اور ان کو اپنے لیے خدائی نعمت تصور کرتا ہے۔
Flag Counter