Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 23

مؤلف: خالد حسین گوریہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

270
تیسرا مرحلہ اس خاندان کو پوری طرح شیشے میں اُتارلینے کے بعد اب قادیانی آہستہ آہستہ کھلتا ہے ۔اور سب سے پہلے اپنی مظلومیت کا رونا روتا ہے۔اور مولویوں کو نشانہ بناتا ہے۔کہ مولویوں نے بہت فساد پیدا کر رکھا ہے۔ اور ہر مولوی اپنے مخالفین کو کافر کہتا ہے۔وغیرہ وغیرہ پھر کہتا ہے کہ دیکھیں جی ہم احمدی لوگ بھی وہی کلمہ وہی نماز وہی روزہ،وغیرہ پر ایمان رکھتے ہیں ۔بھلا ایک کلمہ پڑھنے والاکیسے کافر ہو سکتا ہے؟مگر لوگ ہمیں کافر کہتے ہیں ۔ ہمارا سادہ لوح مسلمان بھائی فوراً اس بات کا قائل ہوجاتا ہے کہ واقعی ایک کلمہ گو کیسے کافر ہوسکتا ہے۔ یہ مولویوں ہی کا فساد لگتا ہے۔اور کبھی کبھار مسلمان ان سے پوچھ لیتے ہیں کہ اگر آپ بھی وہی کلمہ پڑھتے ہیں اور دوسرے عقائد میں ہمارے ساتھ ہیں تو پھر آخر فرق کیا ہے،جو آپ اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں ؟ چوتھا مرحلہ قادیانی اس سوال کے لیے بالکل تیار ہوتے ہیں ۔اور فوراً جواب دیتے ہیں کہ جی بس اتنا فرق ہے کہ آپ لوگ کہتے ہیں کہ امام مہدی نے آنا ہے اور ہم احمدی کہتے ہیں کہ وہ آچکے ہیں ۔اور یہ مولوی لوگ جھوٹ بول کر کہتے ہیں کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہیں مانتے۔جبکہ ہم تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخاتم النبیین مانتے ہیں بلکہ ہمارے بیعت فارم میں لکھا ہوا ہے کہ ہم اُن کو خاتم النبیین مانتے ہیں ۔ اور ساتھ ہی’’بیعت فارم‘‘اٹھا لاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ خود پڑھ لیں بھلا اس کی شرائط میں سے کونسی بات قابلِ اعتراض ہے؟ سادہ لوح مسلمان شرائط بیعت پڑھ کر سوچ میں پڑجاتا ہے کہ مولویوں نے تو قادیانیوں کے متعلق کچھ اور ہی بتایاتھا۔اس میں تو کوئی خاص بات نہیں لکھی۔پھر قادیانی کہتا ہےکہ اگر آپ کو اس میں کوئی بات قابلِ اعتراض نہیں لگی۔تو اس پر اپنے دستخط کردیں ۔تاکہ آپ بھی ہمای(حق پرست)جماعت میں شامل ہوجائیں ۔اور وہ سادہ لوح مسلمان قادیانی کے زیرِ احسان پہلے ہی ہوتا ہے پوچھتا ہے کیا صرف دستخط کردینا کافی ہے؟ تو وہ کہتا ہے کہ ہاں صرف دستخط کردینا کافی ہے اور اس طرح وہ اس بیعت فارم پر اس کے دستخط
x
صفحہعنوان
1افتتاحیہ
3آیت خاتم النبیین سے متعلق قادیانی شبہات اور ان کا جواب
24عقیدہ ختم نبوت قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں
447ستمبر 1974ء عہد ساز تاریخی دن! <mfnote>
47تاریخ ِ قادیانیت
69پیشوائے قادیانیت مرزا غلام قادیانی انسانی تاریخ کا ایک مکروہ چہرہ
133علمائے اہلحدیث کی ردِّ قادیانیت اور تحریک ختم نبوت کے لیے خدمات
144فاتح قادیان ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا قادیانیوں کے ساتھ مباہلے پر ہونے والے مناظرے کا تفصیلی احوال
200قادیانی عقائد کا ایک جائزہ
228جھوٹے مدعیان نبوت کے ظہور کے اسباب اور مسلم معاشروں پر اس کے اثرات
244قادیانی لٹریچر پر ایک طاہرانہ نظر بعنوان ’’شراربولہبی‘‘
265قادیانی لٹریچر میں خوفناک تحریف
269قادیانیوں کا طریقۂ واردات
2797 ستمبر 1974ء کی ’’فتح مبین‘‘ کا ایک گمنام مجاہد
286مولانا عبد اللہ شاہجہاں پوری ردقادیانیت کے ایک گمنام مجاہد اور اس کی تالیف کا تذکرہ
Flag Counter