Maktaba Wahhabi

90 - 290
نشے میں مبتلا کردے اُس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے‘‘[1] دوا سے متعلق خصوصی نبوی ہدایت: اور دوا سے متعلق خصوصی حکمِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہےکہ: ’’ دوا کرو لیکن حرام دوا نہ کرنا ۔‘‘[2] ایک صحابی طارق بن سُوید الجُعفی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب سے متعلق دریافت فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمادیا اور ناپسندیدگی کا اظہار فرمایا جس پر صحابی نے عرض کیا کہ : میں محض اس سے دوا بناتا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’إِنَّهُ لَيْسَ بِدَوَاءٍ ، وَلَكِنَّهُ دَاءٌ ‏‘‘ کہ وہ (شراب ملی دوا) دوا نہیں بلکہ بیماری ہے ۔[3] اب مذکورہ تمام باتوں کو سامنےرکھیں اور فیصلہ فرمائیں کہ وہ شخص جو نبوّت جیسے عظیم منصب کا دعوے دار ہے اور’ تریاقِ الہٰی ‘کے نام پر اس میں ’افیون‘ ا ستعمال کرتا ہے اور پھر اُسے خدا تعالیٰ کی ہدایت قرار دیتا ہے اور اسی پر بس نہیں بلکہ اسے خود استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ’افیون‘ کی زیادتی کے ساتھ اپنے خلیفہ کو بھی استعمال کرواتا ہے ۔ کیا ایسا شخص جو ایک بنیادی شرعی حکم تک سے واقف نہ ہو وہ نبوّت تو کیا کسی بھی دینی منصب کے بھی اہل ہوسکتا ہے؟بلکہ میں تو کہوں گا کہ وہ افیونی چرسی ،ایک شریف النفس انسان تک کہلانے کے بھی لائق نہیں ۔ مرزا اور اُس کے حواری ’’تماش بین ‘‘ اور’’ تھیٹر کے شیدائی‘‘ پیشوائے قادیان و مفتیِ قادیان سینما میں : مفتی صادق نامی شخص مرزا غلام قادیانی کا مرید ِخاص اور مرزا کا مقرر کیا ہوامفتی ِ قادیان تھا۔ مرزا نے اصحابِ بدر رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مقابل اپنی جماعت کے 313اصحاب لعنۃ اللہ علیہم کی ایک فہرست مرتب کی جس میں
Flag Counter