مرزا قادیانی کے ایک ’’عادی شرابی‘‘ ہونے کی بیّن دلیل نہیں ؟ مرزا قادیانی ایک افیمی چرسی: مرزا قادیانی کا بیٹا مرزا محمود اپنے باپ کے بارےکیا لکھتا ہے ملاحظہ فرمائیں : ’’حضرت مسیح موعود نے ’’تریاقِ الہٰی دوا ‘‘خدا تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق بنائی اور اس کا ایک بڑا جز ’’افیون ‘‘ تھا اور یہ دوا کسی قدر اور ’’افیون کی زیادتی ‘‘کے بعد حضرت خلیفہ اول حکیم نور الدین کو مسیح موعود چھ ماہ سے زائد عرصہ تک دیتے رہے اور خود بھی وقتاً فوقتاً مختلف امراض کے وقت استعمال کرتے رہے۔ [1] دینِ اسلام اور نشہ آور اشیاء: قارئینِ کرام ! پہلے آپ دینِ اسلام کے احکامات اس ضمن میں ملاحظہ فرمالیں : قرآن مجید میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفاتِ حمیدہ کا تذکرہ ان الفاظ میں کیا گیا : ﴿يَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ﴾ ’’وہ (رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں ۔ اور ان کے لیے پاکیزہ چیزوں کو حلال کرتے ہیں اور خبیث اور گندی چیزوں کو حرام کرتے ہیں ‘‘(سورۃ الا ٔعراف: 157) اسی طرح اہلِ ایمان کو حکم ارشاد فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ ’’ اے ایمان والو! یہ شراب، اور یہ جوا ،یہ آستانے،اور پانسے ،سب گندے شیطانی کام ہیں لہٰذا ان سے بچتے رہو تاکہ تم فلاح پاسکو۔‘‘(سورۃ المائدۃ:90) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ’’ ہر نشہ آور شیئ حرام ہے‘‘[2]اور فرمایا : ’’ جس کی زیادہ مقدار |