Maktaba Wahhabi

78 - 290
کیے وہ یا تو الہام تھے ہی نہیں بلکہ مرزا کا جھوٹ اور دجل تھا یا پھر وہ شیطانی الہام تھاکہ جس کے چنگل میں آکر مرزا اپنا آپ شیطان کے حوالہ کرچکا تھا لہٰذا آخر الذکر دونوں صورتوں میں مرزے کے الہام اور دعوؤں کی حقیقت واضح ہوجاتی ہے۔والحمدُ للّٰه علی ذالک اب مرزا ہوگیا ’’چینی‘‘ (Made in China): چونکہ ہم یہ ثابت کرچکے ہیں کہ مرزے کے الہامات یا تو جھوٹ اور دجل ہیں یا پھر شیطانی ۔ اسی لیے آپ دیکھیں کہ پھر شیطان نے مرزا کے ساتھ خوب کھیلا اور مرزا پینترے پہ پینترے بدلتا رہا لہٰذا مذکورہ دعوے کے کچھ ہی عرصہ تقریباً ایک سال بعد مرزا نے اپنی کتاب ’’ تحفہ گولڑویہ‘‘ کے صفحہ 40 پر لکھا کہ میرے بزرگ چینی حدود سے پنجاب میں پہنچے تھے [1]اور اپنی کتاب ’’ چشمہ معرفت ‘‘ میں اپنے آپ کو ’’چینی الاصل ‘‘ ثابت کرنے کی کوشش کی چناچہ لکھتا ہے: ’’ایسا ہی میں بھی توأم پیدا ہونے کی وجہ سے حضرت آدم سے مشابہ ہوں اور اس قول کے مطابق جو حضرت محی الدین ابن عربی لکھتے ہیں کہ: ’’خاتم الخلفاء صیني الأصل‘‘ہوگا۔ یعنی مغلوں میں سے۔۔‘‘[2] ملاحظہ فرمائیں کہ :مرزا نے مذکورہ کلام کے ذریعہ سب سے پہلے تو خود کومعاذ اللہ سیدنا آدم علیہ السلام سے مشابہ قرار دیا پھر ابنِ عربی مُلحِد و زندیق کے قول کو بنیاد بناکر خود کو خاتم الخلفاء قرار دیا اور چونکہ اس کے لیے چینی ہونا ضروری تھا لہٰذا خود کو چینی الاصل ثابت کرنے کی کوشش کی ۔ اب آپ ہی بتائیں کہ مرزا غلام قادیانی کو مغل برلاس، ایرانی النسل ، اسرائیلی ، فاطمی یا چینی الاصل، کیا سمجھا جائے ؟ قابل ِ توجہ بات یہ ہے کہ : اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ فضائل و مناقب کچھ خاندان اور قوموں کے ساتھ مخصوص ہیں جیسے اہلبیت اور سیّد ہونے کا شرف خاندانِ نبوّت کے ساتھ مخصوص ہے اور جیسا کہ’’ بنو تمیم‘‘ کہ جن کے بارے میں
Flag Counter