مرزا کے بدلتے خاندانی پینترے: مرزا کے بدلتے خاندانی پینتروں کے ثبوت بمع حوالہ جات خود مرزا کی تشکیک مرزا ہی کی زبانی ملاحظہ فرمائیں : مرزا مغل برلاس: مرزاغلام قادیانی لکھتا ہے: ’’ہماری قوم مغل برلاس ہے۔‘‘[1] جس کے مطابق مرزاغلام قادیانی کا نسبی تعلق مغل قوم اور اس کی شاخ برلاس سے ہے۔ مرزا فارسی: اور پھر کچھ ہی عرصہ میں مرزا پر یہ (شیطانی )الہام ہوا کہ وہ تو’’ فارسی النسل‘‘ ہے لہٰذا اپنے الہامات کو بنیاد بنا کر اُس نے خود کو فارسی النسل ثابت کرنے کی کوشش کی چناچہ یکے بعد دیگرے اپنے الہامات ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے: پہلا الہام: ’’خذو التوحید التوحید یا أبناء الفارس‘‘ (یعنی توحید کو تھام لو،توحید کو تھام لو، اے فارس کے بیٹو!) دوسرا الہام: ’’لوکان الایمان معلقا بالثریا لناله رجل من فارس ‘‘ (یعنی اگر ایمان ثریاپر بھی ہوتا تو یہ مرد جو فارس الاصل ہے وہاں جاکر اسے حاصل کرلیتا)۔ تیسرا الہام: ’’ان الذین کفروا رد علیھم رجل من فارس شکر اﷲ سعیه‘‘ (یعنی جو لوگ کافر ہوگئے اس فارسی الاصل مرد نے ان کے مذاہب کو رد کر دیا۔ خدااس کی کوشش کا شکر گزار ہے) اور پھر کہتا ہے کہ : ’’یہ تمام الہامات ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارے آباء اوّلین فارسی تھے۔‘‘ [2] نیز کہتا ہے کہ:’’عرصہ سترہ یا اٹھارہ برس کا ہوا کہ خدا تعالی کے متواتر الہامات سے مجھے معلوم ہواتھا کہ میرے باپ دادا فارسی الاصل ہیں ۔‘‘[3] |