مرزا کا خاندان : مرزا کہتا ہے کہ ’’ میں مرزا غلام مرتضیٰ کے گھر میں چراغ بی بی کے بطن سے پیدا ہوا۔‘‘[1] البتہ مرزا کے کتنے بھائی بہن تھے یا کہہ لیں کہ مرزا کے والد کی کتنی اولاد تھی اس میں بھی اختلاف ہے ۔ ایک جگہ لکھا گیا کہ ’’مرزاغلام مرتضیٰ (مرزا غلام قادیانی کے والد)کے پانچ بچے تھے۔ سب سے بڑی بیٹی مراد بی بی اس سے چھوٹا غلام قادر، اس کے بعد ایک لڑکا پیدا ہوا جو جلد فوت ہو گیا۔ اس سے چھوٹی ایک لڑکی جو مرزا کے ساتھ جڑواں پیدا ہوئی۔‘‘ [2] جبکہ تاریخِ احمدیت میں مرزاغلام قادیانی کا جو شجرہ نسب دیا گیا ہے اس کے مطابق وہ تین بھائی تھے۔ مرزاغلام قادیانی،مرزا غلام قادر،مرزا عبد القادر۔ اور یہی تعداد سیرت المہدی کے پہلے ایڈیشن میں بھی تاریخ ِاحمدیت کے حوالے سے ذکر کی گئی لیکن دوسرے ایڈیشن میں مرزا عبدالقادر کو اس کے بھائیوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ۔ مرزا کا سلسلہ نسب: سلسلہ نسب یا شجرہ نسب سے متعلق مرزا کی خود کی مختلف موقعوں پر مختلف تحریروں کو دیکھا جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خود بھی ہمیشہ اسی شش و پنج میں رہا کہ آخر وہ ہے کون ؟ اور اُس کا خاندان اور سلسلہ نسب کیا ہے لہٰذا سب سے پہلے وہ اپنی اصلیت اور حقیقت ظاہر کرتا ہے کہ وہ ’’مغل، برلاس ‘‘ہے ،پھر ’’ ایرانی ‘‘اور ’’فارسی ‘‘ ہونے کابھی دعوی کرتا ہے پھر’’ اسرائیلی‘‘ اور’’فاطمی‘‘ ہونے کا انکشاف کرتا ہے اور پھر خود کو ’’ چینی الاصل ‘‘ ثابت کرنے کی بھی کوشش کرتا ہے ۔ قارئینِ کرام ! اب ایسے شخص کے بارے میں کیا کہا جائے کہ جس کو یا تو اپنی اصل کا ہی علم نہ ہوسکا یا پھر جانتے بوجھتے ہوئے بھی وہ اپنی نسبت کسی دوسرے خاندان کی طرف کرے ؟ ایسے شخص کو ہمارے معاشرے میں کیا سمجھا اور کہا جاتا ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے۔ |