Maktaba Wahhabi

74 - 290
مرزا کی پیدائش : مرزا کی پیدائش بھارت کے صوبہ مشرقی پنجاب کے ضلع گورداسپور کی تحصیل بٹالہ سے چند میل کے فاصلہ پر واقع ایک قصبہ قادیان کی ہے اورجہاں تک اس کی تاریخِ پیدائش کا تعلق ہے تو اس میں خود مرزا ، اس کے خاندان اور اس کے ماننے والے قادیانیوں کے درمیان اختلاف رہا ہے ۔مرزا خود اپنی تاریخِ پیدائش کے بارے میں لکھتا ہے : ’’میری پیدائش 1839ء یا 1840 ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی ہے۔ [1]جبکہ مرزا کا بیٹا بشیر احمد اپنی کتاب سیرت المھدی میں مرزا کی پیدائش 1836 ء لکھتا ہے۔ کیفیتِ پیدائش : مرزا نے خاص اہتمام کے ساتھ اپنی پیدائش کی لمحہ بلمحہ کیفیت بیان کی ہے کیونکہ کچھ خاص تو ہوا نہیں تھا لیکن اُسے خاص بنانا ضروری تھا چنانچہ لکھتا ہےکہ : ’’میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی جس کا نام جنت تھا۔اور پہلے وہ لڑکی پیٹ میں سے نکلی تھی اور بعد اس کے میں نکلا تھا اور میرا سر اس کے پاؤں میں تھا۔‘‘[2] قارئینِ کرام! اندازِ بیان ملاحظہ فرمائیں کہ کس باریک بینی سے اپنی کیفیتِ پیدائش بیان کی ہے کہ اس کی پیدائش میں وہ انفرادیت تھی جو شاید کسی دوسرے انسان بلکہ انسان تو کیا شاید کسی دوسری مخلوق میں بھی نہیں پائی جاتی اسی لیے اسے اس انداز سے بیان کیا۔نیز آپ کو دنیا میں ایسا بے حیا نہ ملے گا جو نکلی ، نکلا جیسے الفاظ کے ذریعے اپنی ولادت کو بیان کرے پھر طرفہ یہ کہ بہن کی ٹانگوں میں ہو۔ معصومانہ سوال: نیزمرزائیوں ،قادیانیوں سے ہمارا یہ معصومانہ سوال ہے کہ آخر اتنی باریک بینی سے مرزا قادیانی کو اپنی مذکورہ ’’کیفیتِ پیدائش ‘‘ کا علم ہواکیسے؟
Flag Counter