Maktaba Wahhabi

40 - 290
زیادہ کریں اور مزدوری ہمیں کم ملے، پھر اس شخص نے کہا کہ اچھا یہ بتاؤ کیا تمہارا حق تمہیں پورا نہیں ملا؟ سب نے کہا کہ ہمیں تو ہمارا پورا حق مل گیا۔ اس شخص نے کہا کہ :’’پھر یہ میرا فضل ہے میں جسے چاہوں زیادہ دوں ۔‘‘ 8.ختم نبوت، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات میں سے اہم ترین خصوصیت 16.عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى اللّٰه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:’’فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِسِتٍّ: أُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَأُرْسِلْتُ إِلَى الْخَلْقِ كَافَّةً، وَخُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ‘‘[1] ترجمہ:’’ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مجھے دوسرے انبیاء پر چھ چیزوں کے ذریعے سے فضیلت دی گئی ہے: مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے ہیں ، (دشمنوں پر) رعب ودبدبے کے ذریعے سے میری مدد کی گئی ہے، میرے لیے اموال غنیمت حلال کر دیے گئے ہیں ، زمین میرے لیے پاک کرنے اور مسجد قرار دی گئی ہے، مجھے تمام مخلوق کی طرف (رسول بنا کر) بھیجا گیا ہے اور میرے ذریعے سے (سلسلہ نبوت ختم کر کے) انبیاء کا سلسلہ مکمل کردیا گیا ہے۔‘‘ 9.علامات ِ قیامت اور ختم نبوت : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو علامات قیامت سے بڑی تفصیل کے ساتھ آگاہ فرمایا ہے ، چاہے وہ علامات صغریٰ ہوں یا کبریٰ ہوں ، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم میں تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت آخری امت ہے اور قیامت اسی امت کے دور میں واقع ہونی ہے، اور یہ احادیث جہاں علامات قیامت کو بیان کرتی ہیں وہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر بھی قوی دلیل ہیں ۔ علامات قیامت کے حوالہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے شمار احادیث ہیں ، البتہ ہم چند ایک ایسی احادیث جو واضح طور پر ختم نبوت کے عقیدہ کو بیان کرتی ہیں ان کا تذکرہ کریں گے۔
Flag Counter