Maktaba Wahhabi

31 - 290
7.قرآن مجید کا تاقیامت ہر قسم کی تحریف سے محفوظ رہنا ، اور بصورت معجزہ برقرار رہنا بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کی دلیل ہے۔ 14.﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ﴾ (الحجر: 9) ترجمہ:’’ بیشک ہم نے قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔‘‘ 15.﴿قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا ﴾ (الاسراء: 88) ترجمہ:’’ کہہ دیجئے کہ اگر تمام انسان اور کل جنات مل کر اس قرآن کے مثل لانا چاہیں تو ان سب سے اس کے مثل لانا ناممکن ہے گو وہ (آپس میں ) ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں ۔‘‘ 16.﴿وَمَا تَسْأَلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ﴾ (يوسف: 104) ترجمہ:’’ آپ اس (تبلیغ) پر ان سے کچھ بھی نہیں مانگتے یہ تو تمام اہل عالم کے لئے نصیحت ہے۔‘‘ گزشتہ تمام انبیاء علیہم السلام کو جو کتب الٰہیہ عطاکی گئی تھیں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ وہ کتابیں یا تو صفحہ ہستی سے ختم ہوگئیں یا ان میں انسانوں کے دست برد سے ایسی تبدیلی آگئی کہ وہ اپنی اصل افادیت ہی کھو بیٹھیں اور پیغام ربانی میں انسانی مداخلت کی وجہ سے اس دین کی شکل ہی مسخ ہو کر رہ گئی ، نیکی برائی بن گئی ، شرک کو توحید قرار دے دیا گیا اورہر حکم تلپٹ ہو کر رہ گیا۔ لیکن اللہ رب اللعالمین کے خصوصی کرم سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کردہ آسمانی صحیفہ قرآن مجید ایک زندہ و جاوید معجزہ کی صورت میں بغیر کسی ادنی تبدیلی کے آج تک محفوظ ہے اور تاقیامت محفوظ رہے گا تاکہ دین محمدی، اغیار کی سازشوں کے باوجود قیامت کی سرحدوں تک اپنے اصل وجود میں برقرار رہے اور تمام ادیان پر غالب آجائے۔ اس حفاظت کا انتظام خود اللہ رب اللعالمین نے فرمایا ہے، اس لئے پوری کائنات مل کر بھی اس حفاظت میں کوئی رخنہ نہیں ڈال سکتی، اس قدر زبردست حفاظت کا انتظام صرف اسی لئے کیا گیا کہ یہ انسانیت کی جانب اللہ کا آخری پیغام ہے ، لہٰذا یہ پیغام اپنی اصل شکل میں برقرار رہنا ضروری ہے تاکہ حجت کا قیام ممکن ہو سکے، اگر اس قرآن مجید کے بعد کسی اور کلام الٰہی کے نزول کا امکان ہوتا تو دیگر کتب سماویہ کی طرح قرآن مجید بھی انسانوں کی دست برد سے محفوظ نہ رہ پاتا، لہٰذا پوری انسانیت کا مل کر بھی اس جیسا کلام بنا کر لانے کی استطاعت نہ رکھنا ،اور قرآن مجید کی ایسی شاندارحفاظت کا
Flag Counter