Maktaba Wahhabi

242 - 290
جھوٹی نبوت کے دعویداروں کے مقابلے میں مسلمانوں کی ذمہ داریاں ہمیں یہ بات معلوم ہے کہ اس طرح کے نت نئے فرقے اور نظریات مسلمانوں کے دلوں میں اسلامی بنیادوں کو کمزور بنانے اور امت محمدیہ میں پھوٹ ڈالنے کی بدترین سازش کا ہی نتیجہ ہوتے ہیں ، اس لئے ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ہمہ وقت اس طرح کی سازشوں کے سدّ باب کے لئے تیار رہیں جس طرح صحابہ اور سلف صالحین نے اپنے اپنے زمانے میں ان فتنوں کا قلع قمع کیا۔اس سلسلہ میں کچھ اقدامات کرنا نہایت ضروری ہیں ۔ پہلا اقدام: ایسے افراد تیار کئے جائیں جو علم دین میں پختگی کے ساتھ ساتھ فتنوں کے بارے میں بھی وسیع معلومات رکھتے ہوں تاکہ ہر وقت اور ہر دور میں لوگوں کی صحیح رہنمائی کی جا سکے۔ دوسرا قدم: فتنوں کے خاتمے کے لئے مختلف اوقات میں مختلف موقعوں اور مقامات پر مندرجہ ذیل موضوعات پر لوگوں کی رہنمائی کریں ۔ 1. ہر نئے فتنے سے لوگوں کو ڈرانا اور اس کا بھیانک چہرہ سامنے لانا۔ 2. ختم نبوت کے معاملات سے باقاعدہ آگاہی اور جھوٹی نبوت کا دعوی کرنے والوں کا انکشاف۔ 3. ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دین اسلام کی تکمیل ہوچکی ہے لہٰذا دین اسلام میں کسی نئی بات کی نہ ہی کو ئی ضرورت ہے اور نہ ہی وہ قابل ہے۔ 4. اثر و رسوخ والی شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں اسلامی نظریات کو فروغ دیں ۔[1]
Flag Counter