نبی اور رسول کی خصوصیات 1. نبی اور رسول خطاؤں سے دور ہوتے ہیں جبکہ متنبی کا پہلا جھوٹ اور گناہ ہی یہی ہے کہ اس نے نبوت کا جھوٹا دعوی کیا۔ 2. نبیوں کاعلم اللہ کی طرف سے ہوتا ہے، جو حقائق پر مبنی ہوتا ہے، جبکہ جھوٹے دعویدار کے پاس من گھڑت باتیں ہوتی ہیں ۔ 3. نبیوں اور رسولوں کی اطاعت واجب ہوتی ہے، جبکہ جھوٹا دعویدار تو خود سزا کا مستحق ہوتا ہے۔ 4. نبیوں اور رسولوں کی تعلیمات کا تعلق تمام شعبہ ہائے زندگی سے ہوتا ہے۔ جبکہ جھوٹا دعویداراپنے مفاد کو مقدم رکھتا ہے۔ 5. نبی و رسول کی ذات لوگوں کے لئے ایک ایسا مرکز ہوتی ہے جہاں سے ہر امیر و غریب دنیا و آخرت کی مستقل کامیابی حاصل کرتا ہے جبکہ جھوٹے نبی سے امت کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصانات ہی ہیں جن میں سے چند ایک اِسی مضمون میں ذکر کئے ہیں ۔[1] اللہ ہم سب کو ایسے فتنوں سے محفوظ رکھے۔ (آمین) زیر نظر تحریر کا غالب حصہ محترم شیخ عبد العزیز بن علی بن سلیمان ثوینی کےرسالے’المتنبئون‘ سے لیا گیا ہے ۔ اللہ تعالی شیخ محترم کی ان مبارک کاوش کو قبول فرمائے۔ |