Maktaba Wahhabi

238 - 290
﴿هُوَ الَّذِي أَخْرَجَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مِن دِيَارِهِمْ لِأَوَّلِ الْحَشْرِ ۚ مَا ظَنَنتُمْ أَن يَخْرُجُوا ۖ وَظَنُّوا أَنَّهُم مَّانِعَتُهُمْ حُصُونُهُم مِّنَ اللّٰهِ فَأَتَاهُمُ اللّٰهُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا ۖ وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ ۚ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُم بِأَيْدِيهِمْ وَأَيْدِي الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ﴾ ترجمہ: ’’وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے ان لوگوں کو جنھوں نے کفر کیا پہلے اکٹھ ہی میں ان کے گھروں سے نکال باہر کیا۔ تم نے گمان نہ کیا تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور انھوں نے سمجھ رکھا تھا کہ یقینا ان کے قلعے انھیں اللہ سے بچانے والے ہیں ۔ تو اللہ ان کے پاس آیا جہاں سے انھوں نے گمان نہیں کیا تھا اور اس نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا، وہ اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں کے ساتھ برباد کر رہے تھے، پس عبرت حاصل کرو اے آنکھوں والو!‘‘(الحشر: 2) معلوم یہ ہوا کہ مفاد پرستی اور دنیا کی لالچ نے انہیں برباد کیا جس وجہ سے وہ ایمان نہ لائے۔ تو یہ دو بنیادی وجوہات تھیں کہ یہودی ہر اس شخص کا ساتھ دیتے جو اسلام کے خلاف اٹھتا، چاہے وہ مشرک ہو یا کافر، یا پھر نبوت کا جوٹا دعوی کرنے والا ہو۔ 6.چھٹا سبب : جہالت ہوشیار قسم کے لوگ نادان لوگوں کو بڑی آسانی سے قائل کرلیتے ہیں ، کیونکہ ان کے پاس اسلامی تعلیمات نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ ایسے جھوٹے اور مکار لوگوں کے پیچھے چل دیتے ہیں ۔ اسی وجہ سے دیہاتی لوگوں پر نادانی کی وجہ سے ان کا وار بڑی ا ٓسانی سے چل گیا، نیز دیہاتی لوگوں میں کفر و نفاق کی بھی شدت ہوتی ہے۔ اس کا ذکر اسی مضمون کی ابتداء میں تفصیل سے گزر چکا ہے. اسی وجہ سے اللہ تعالی نے فرمایا: ﴿ الْأَعْرَابُ أَشَدُّ كُفْرًا وَنِفَاقًا وَأَجْدَرُ أَلَّا يَعْلَمُوا حُدُودَ مَا أَنزَلَ اللّٰهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَاللّٰهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ﴾( التوبۃ: 97) ’’ بدوی لوگ کفر اور نفاق میں زیادہ سخت ہیں اور زیادہ لائق ہیں کہ وہ حدیں نہ جانیں جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔‘‘
Flag Counter