Maktaba Wahhabi

217 - 290
محمدی مع نبوت محمدیہ کے میرے آئینہ ظلیت میں منعکس ہیں ۔ ‘‘[1] مرزا ایک جگہ لکھتا ہے: منم مسیح زماں ، منم کلیم خدا منم محمد و احمد کہ مجتبیٰ باشد[2] مرزا نے ایک جگہ لکھا : ’’ میں رسول اور نبی ہوں یعنی باعتبار ظلیت کاملہ کے ایک وہ آئینہ ہوں جس میں محمدی شکل اور محمدی نبوت کا کامل انعکاس ہے۔‘‘ [3] یہ ہیں وہ عبارات میں جن میں مرزا نبوت کا دعوی کررہا ہے ، جوکہ کفر ہے۔ اس حوالےسے اسی شمارے کے دیگر مضامین میں تفصیلی بات کی گئی ہے ۔ 4. مرزائی لٹریچر میں کرشن نبی : مرزا نے لکھا : ’’مجھے اور نام بھی دئیے گئے ہیں اور ہر ایک نبی کا مجھے نام دیا گیا ہے چنانچہ جو ملک ہند میں کرشن نام ایک نبی گزرا ہے جس کو ردّر گوپال بھی کہتے ہیں ( یعنی فنا کرنیوالا اور پرورش کرنے والا ) اس کا نام بھی مجھے دیا گیا ہے ، پس جیسا کہ آریہ قوم کے لوگ کرشن کے ظہور کا ان دنوں میں انتظار کرتے ہیں وہ کرشن میں ہی ہو اور یہ دعویٰ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے بار بار میرے پر ظاہر کیا ہے کہ جو کرشن آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والا تھا وہ تو ہی ہے آریوں کا بادشاہ۔ ‘‘[4] مذکورہ تفصیل کی روشنی میں واضح ہوا کہ مرزائی عقائد میں بہت سے اعتقادات ہیں جو مسلمانوں کے عقیدہ رسالت سے متصادم ہیں ۔ ٭ مرزائی لٹریچر انبیاء کرام کی تنقیص سے بھرا ہوا ہے جو کفر کو مستلزم ہے ۔
Flag Counter