Maktaba Wahhabi

216 - 290
٭ بغیر باپ کے پیدا ہونا [1] ٭ بچپن میں کلام کرنا [2] ٭ آسمان سے دسترخوان کا نزول [3] ٭ باذن اللہ مٹی سے پرندےکی تخلیق[4] ٭ باذن اللہ کوڑھ کے مریض کی شفایابی[5] ٭ باذن اللہ پیدائشی نابینا کی شفایابی[6] ٭ باذن اللہ مردے کو زندہ کرنا [7] بحیثیت ِ مسلمان ہم ان تمام معجزات پر ایمان لاتے ہیں اور من و عن تسلیم کرتے ہیں ذرہ برابر اس کے انکار کی کوئی گنجائش نہیں رکھتے۔ 3.نبوت کا دجالی دعویٰ : اسلامی عقائد کا اہم ترین حصہ یہ ہے کہ نبوت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوگئی اور وہ خاتم النبیین ہیں ، لہذا اب ایسا دعویٰ جھوٹا ہوگا اور کفر کومستلزم ہوگا۔ جس کا ارتکاب کرتے ہوئے مرزا نے خود کو نبی قرار دیا چنانچہ اس نے لکھا : ’’ میں ظلی طور پر محمدہوں ۔ ‘‘[8] ایک جگہ لکھتا ہے : ’’ جب کہ میں بروزی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور بروزی رنگ میں تمام کمالات
Flag Counter