Maktaba Wahhabi

214 - 290
مرزائیت کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ مرزا کی ان عبارات میں واضح طور پر یہ گستاخیاں نظر آرہی ہیں ۔ ٭ عیسیٰ علیہ السلام کی کوئی پیش گوئی مرزا کی پیشگوئیوں کے درجے کی نہیں ۔ ٭ نادان اسرائیلی کہا گیا۔ ٭ معجزہ کے مطالبے پر عیسیٰ علیہ السلام نے ایسی گالی پر مبنی بات کردی کہ کوئی معجزے کا مطالبہ ہی نہ کرے ۔ ٭ عیسیٰ علیہ السلام نے اپنا پیچھا چھڑانے کے لیے داؤ کھیلا۔ ٭ عقل بہت موٹی تھی۔ ٭ گالیاں دینے اور بدزبانی کی اکثر عادت تھی۔ ٭ ادنیٰ ادنیٰ بات میں غصہ آجاتا تھا۔ ٭ جھوٹ کی نسبت کی گئی ۔ ٭ انجیل یہودیوں کی کتاب طالمود سے چرا کر لکھی۔ ٭ علمی اور عملی قویٰ میں بہت کچے تھے ٭ ایک مرتبہ شیطان کے پیچھے چلے گئے ٭ تین مرتبہ شیطانی الہام ہوا۔ ٭ آپ کا کوئی معجزہ برحق نہیں ۔ ٭ کسی نابینا کو بینا کرنا بھی عیسی علیہ السلام کا معجزہ نہیں اس دور کے تالاب کی مٹی کا کارنامہ تھا۔ ٭ خاندان کے بارے میں ناپاک زبان کا استعمال کرتے ہوئے نانیوں اور دادیوں تک کو نہ چھوڑا۔ ٭ عیسیٰ علیہ السلام کی شخصیت پلید الزام بھی لگایا۔ ٭ ناپاک خیال ، متکبر ، راستبازوں کا دشمن لکھا۔ یہ ساری کی ساری کفریات ہیں کسی نبی کے بارے میں بھی کوئی شخص اس طرح کا کلام کرے تو مسلمان نہیں رہتا۔ 2.معجزات کا انکار : عقیدہ رسالت کا ایک جزء یہ بھی ہے کہ ان انبیاء کرام علیہم السلام کو اللہ تعالیٰ نے دعوت میں مدد کے لیے
Flag Counter