Maktaba Wahhabi

194 - 290
جب جناب مرزا صاحب کی دعامقبول نہیں جانتے۔حکیم صاحب کی دعاکو بھی مقبول نہ جانیں تو کیا شکایت ہے۔ شکریہ:خدا کے کاموں کے اسرار خدا ہی جانتا ہے میرا ایمان ہے کہ اور کوئی الہام تو جناب مرزا صاحب قادیانی کو خدا کی طرف سے ہو یا نہ ہو 15 اپریل والی دعا اور اس کی قبولیت کا الہام تو ضرور خدا کی طرف سے ہوگا جس کا اثر خدا کو یہ دکھانا منظور تھا۔جو دیکھا گیا۔ میرے دوست حیران ہیں کہ قادیانی جماعت کو عموماً اور منشی قاسم علی کو خصوصاً کیا خبط سمایا کہ انہوں نے اس مباحثہ پر ضد کی ۔میں اس کا جواب بھی یہی دیتا ہوں کہ واقعی یہ تحریک بھی خدائے قدیر کی طرف سے ان کے دل پر تھی۔تاکہ فیصلہ اور بیّن ہوجائے۔کیونکہ سابقہ صاف فیصلہ کو جو مرزا صاحب کی موت سے ہوا تھا۔ مرزا قادیانی کے مریدوں نے نا حق کی تاویلات سےمکرر کرنے کی کوشش کی تھی۔اس لیے خدا نے اس کا م کے لیے قادیانی مشن کے جو شیلے ممبر منشی قاسم علی صاحب کو منتخب فرمایا اور ان کے ساتھ اور قادیانی دوستوں کو شریک کیا۔الحمدللہ! اس لیے اصل شکریہ تو خدا تعالیٰ کا ہے جس نے حق وباطل میں فرق کردیا۔اس کے سوالدھیانہ کی اسلامی پبلک عموماً شکریہ کی مستحق ہے جن کی مخلصانہ دعائیں ہمارے شریک بلکہ معین حال تھیں ۔خصوصاً ہمارے مکرم مولانا محمد حسن صاحب وائس پریذیڈنٹ میونسپلٹی لدھیانہ(رحمۃ اللہ علیہ)اور ان کے اعزہ جناب بابو عبدالرحیم صاحب بابو عبدالفتاح صاحب ،بابو عبدالحئی شیخ امین الدین مع برادران،منشی محمد حسن میونسپل کمشنر مسٹریٰسین شاہ،مولوی ولی محمد،قاضی فضل احمد صاحبان کا شکریہ ہے۔جنہوں نے اس کام میں ہمیں امور مشکلہ میں مشورہ سے مدد دی۔ یہاں نوربخش ٹیلر ماسٹربھی شکریہ کے مستحق ہیں جو باوجود مرزا صاحب کے معتقد ہونےکے وقتاً فوقتاً مشوروں سےا مداد دیتے رہے۔سب کےلیے دعا ہے۔جزاھم اللّٰہ خیر الجزاء یہودیانہ خصلت: حدیث شریف میں آیا ہے کہ حضرت عبداللہ بن سلام صحابی جو یہودیوں کے ایک بڑے عالم تھے۔انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر اسلام لائے۔بعد قبول اسلام عبداللہ بن سلام نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہودیوں کی قوم بہتان لگانے والی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے دریافت فرمالیں کہ میری
Flag Counter