Maktaba Wahhabi

190 - 290
الہامات جو اس کتاب میں ہم نے درج کیے ہیں وہ خدا کی طرف سے ہیں اور اگر ہمارا یہ افتراء ہے تو’لعنةاللّٰہ علی الکاذبین‘ ہی مولوی ثناء اللہ بھی اس اشتہار اور کتاب کے پڑھنے کے بعد بذریعہ ایک چھپے ہوئےاشتہار کے قسم کے ساتھ یہ لکھ دیں کہ میں نے اس کتاب کو اول سے آخر تک بغور پڑھ لیا ہے۔اس میں جو الہامات ہیں وہ خدا کی طرف سے نہیں اور مرزا غلام احمدکا افتراء ہے اور اگر میں ایسا کہنے میں جھوٹاہوں تو ’لعنةاللّٰہ علی الکاذبین‘ اور اس کے ساتھ جو کچھ عذاب وہ خدا سے مانگنا چاہیں مانگ لیں ۔ان اشتہارات کو شائع ہوجانے کے بعد اللہ تعالیٰ خود ہی فیصلہ کردے گا اور صادق اور کاذب میں فیصلہ کرکے دکھادے گا۔ (بدر [1]اے 4 اپریل 1907ء ج 6 نمبر14 ص4) یہ تحریر مباہلہ کے متعلق تھی جو مباہلہ مولوی ثناء اللہ صاحب نے پیش کیا تھا۔اس پرمرزا صاحب نے فرمایا تھا کہ مباہلہ کے متعلق ہم دعا کریں گے جو دعا نہیں کی گئی اور مباہلہ بروئے تحریر مورخہ بدر13 جون 1907ء فسخ ہوگیا بلکہ مباہلہ کے فیصلہ کے لیےایک اور طریق اختیار کیا گیا پس نتیجہ یہ ہے کہ مضمون بکالم ڈائری بدر مورخہ 25 اپریل 1907ء پورے اشتہار متنازعہ کے کسی اور تحریر کے متعلق نہیں ہے۔الفاظ مشیت ایزدی مندرجہ تحریر بدر 3جون 1907ء پر بہت زور دیا گیا ہے ۔میں تسلیم کرتاہوں کہ اگر تحریر مذکور میں صرف یہی الفاظ ہوتے ہیں تو ان الفاظ سے بحکم خداوندی نتیجہ نہیں نکل سکتا تھا۔کیونکہ مشیت کے واسطے رضامندی باری تعالیٰ لازمی نہیں ہے لیکن تحریر مذکور میں الفاظ ذیل ہیں : ’’اس وقت مشیت ایزدی نے آپ کو دوسری راہ سے پکڑ ااور حضرت حجت اللہ کے قلب میں آپ کے واسطے دعا کی تحریک کرکے فیصلہ کا ایک اور طریق اختیار کیا۔‘‘ پس میں اس نتیجہ پہ پہنچنے پر مجبور ہوں کہ تحریر بدر 13 جون 1907 ءمنجانب حضرت مرزا صاحب تھی اور متعلق اشتہار متنازعہ تھی اور اس سے صاف ثابت ہے کہ اشتہارمذکور بحکم خداوندی تھا ایک اور سوال جس پر زیادہ زور دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ خود اشتہار متنازعہ میں حکم خداوندی کی نفی کی ہے۔اس بارہ میں اتنا ہی عرض
Flag Counter