Maktaba Wahhabi

189 - 290
ڈائری 15یا16 اپریل کی بھی ہوسکتی ہے۔ (د)۔۔۔۔جبکہ وہ اشتہار جو کہ 15 اپریل کا بیان کیا جاتا ہے بدر مورخہ 18 اپریل 1907ء اور الحکم مورخہ 17 اپریل 1907ء میں شائع کیاجاتا ہے۔اور ڈائری جو کہ مولوی ثناء اللہ صاحب کے متعلق ایک الہام کابھی ذکر کرتی ہےاور جو اشتہار سے ایک دن پہلے کی بیان ہوتی ہے 25 اپریل کے بدر کے انتظار میں رکھی جاتی ہے درحال یہ کہ ایسی ضروری ڈائری مورخہ 18 اپریل میں بڑی آسانی سے چھپ سکتی تھی۔تو ایسی صورت میں ڈائری کی تاریخ 14 اپریل 1907ء مقرر کرنے سےبالکل قاصر ہوں ۔خلاصہ یہ کہ بدر 25 اپریل 1907ء والا الہام اشتہار متنازعہ کے متعلق ہے۔ میں نے قاسم علی صاحب سے مزید تسلی کے لیے دریافت کیا کہ سوائے حقیقت الوحی یا بدرمورخہ 4اپریل 1907ءکے کوئی اور تحریربھی ایسی جس پر کہ بدر 25 اپریل 1907ء والے الہام کا اطلاق کیا جائے۔جس کا جواب انہوں نےصاف نفی میں دیا۔ حقیقت الوحی شائع ہی15 مئی 1907ء کو ہوتی ہے ۔یعنی بدر 25 اپریل سے20 یوم بعد ایسی صورت میں الہام بدر 25 اپریل1907ءکا اطلاق حقیقت الوحی کی کسی تحریر پر نہیں ہوسکتا ۔خواہ تحریر کی چھاپہ شدہ تاریخ 25 اپریل 1907ء سے پہلے کی ہی کیوں نہ ہو۔تاوقتیکہ ایسی تحریر مشتہر نہ کی جاچکی ہو جو کہ ثابت نہیں کیا گیا ۔4اپریل 1907 کی تحریر کا جو حوالہ دیا جاتا ہے وہ میں نے بعد میں پڑھی اور اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ کوئی دعا برخلاف یا بحق مولوی ثناء اللہ نہیں کی گئی جس سے ہم یہ نتیجہ نکال سکیں کہ الہام بدر مورخہ 25 اپریل 1907ء اس کے متعلق ہو۔میں چاہتا تھا کہ میں تحریر بدر 4 اپریل 1907ء کو حرف بحرف اس جگہ درج کرتا لیکن طوالت اور کمی وقت کے باعث ایسا نہیں کرسکتا۔لیکن تحریر بدر 4 اپریل 1907ء کو میں اپنی اس رائے کا جزو قرار دیتا ہوں جو صاحب اس رائے کو کسی جگہ چھپائیں وہ براہ مہربانی تحریر مذکور بھی چھاپ دیں ۔(سردار صاحب کے حسب منشاء 4 اپریل کے بدر کی عبارت کا خلاصہ درج ذیل ہے) ’’اس کتاب حقیقت الوحی کےساتھ ایک اشتہار بھی ہماری طرف سے شائع ہوگا جس میں ہم یہ ظاہر کریں گے کہ ہم نے مولوی ثناء اللہ کے چیلنج مباہلہ کو منظور کرلیا ہے اور ہم اول قسم کھاتے ہیں کہ وہ تمام
Flag Counter