Maktaba Wahhabi

180 - 290
ہوتی ہیں ۔نہ ہر وقت الہام ہوتا ہے نہ ہمیشہ معجزات ہی ہوتے ہیں ۔جب خدا چاہے الہام کرتا اور جب خدا چاہے معجزہ کانشان دیتا ہے یہ دونوں باتیں میرے اختیار میں نہیں ہیں ،خدا کے اختیار میں ہیں ۔ سوال:آیا مرزا صاحب کا دعویٰ دیگر انبیاء کے ہم رتبہ و ہم پلہ ہونے کا تھا یا کم و بیش؟ جواب:اسلام میں انبیاء دو قسم کے ہیں ۔ایک صاحب شریعت وصاحب امت۔دوم جو اسی نبی اور اس شریعت کے ماتحت ہوں ۔پہلی قسم کی مثال حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نبی اسلام کی ہے۔دوسری مثال یحییٰ۔مرزا صاحب قسم دوم کے نبی تھے۔ سوال: ان دونوں اقسام کے انبیاء میں روحانیت کے لحاظ سے کچھ فرق ہے؟ اور کیا؟ جواب: ہاں ! اول قسم کے انبیاء پورے کمال کو پہنچے ہوئے اور دوم قسم کے ان سے کم درجے پر ہوتے ہیں ۔جیسا کہ مالک اور نوکر کی حیثیت۔ سوال:حضرت محمد صاحب صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے مقرر کردہ قسم دوم میں کون کون نبی ہوئے؟ جواب: ہمارے عقیدہ میں جتنے نائب(خلفاء یا مجددین) حضرت محمد صاحب صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدہوئے ہیں ۔وہ سب کے سب قسم دوم کے نبی[1]تھے۔جیسا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:’’علماء امتی کا نبیاء بنی اسرائیل‘‘’’میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے نبیوں کی مانند ہیں ۔‘‘ سوال:قسم دوم کے انبیاء بھی صاحب وحی والہام ہوتے ہیں ۔ جواب: ہاں ! سوال:اشتہار زیر بحث میں جو الفاظ آخری فیصلہ درج ہیں اس سے کیا مراد ہے؟۔ جواب:یہ ایک درخواست بارگاہ الٰہی میں بطور دعا کےجیسا کہ اشتہار میں لکھا گیاہےکی گئی ہے۔خود مرزا صاحب کی طرف سے ہے خدا کی طرف سے نہیں ہے۔ خدا کے حضور میں پیش کی گئی ہے۔
Flag Counter