Maktaba Wahhabi

164 - 290
ہوتی ہیں اس کے لیے حقیقت الوحی ص320 ص327 اور رسالہ فیصلہ آسمانی مطبوعہ بار سوم ص19 اور تریاق القلوب ص151 ملاحظہ ہو جن سے صاف لکھا ہے کہ میری اکثر دعائیں قبول ہوتی ہیں اوروہ دعائیں جن کو خدا اپنی مصلحت سے میرے حق میں مفید سمجھتا ہے قبول فرماتا ہے۔ آخر میں جناب پریذیڈنٹ صاحب کی توجہ اس دعویٰ کی طرف جس کےمتعلق یہ مباحثہ ہے دلاکر نہایت ادب سے عرض کرتا ہوں کہ آپ بمشورہ اپنے مشیران جو آپ کی امداد کے لیے آپ کےپاس بیٹھے ہوئے ہیں بخوبی غور فرمالیں کہ دونوں دعوے 14 اپریل والی ڈائری اور 14،13اپریل والی درمیانی شب والے الہام اور مولوی صاحب کے 26 اپریل والے اہل حدیث اور خود اس اشتہار کے اندرونی فقروں سے اور دستاویزات جن کا حوالہ میں نے اپنے بیان میں دیا ہے۔ان کو ملا حظہ فرماکر فیصلہ فرما سکتےہیں کہ کیا یہ دعویٰ ثابت ہوگئے۔اس کے بعد جو مولوی صاحب نے بیان فرمانا ہے وہ ان ہی کی تردید ہوگی۔کوئی نئی دلیل پیش کرنے کا ان کو حق نہ ہوگا۔کیونکہ اب اس کے ڈیفنس کا مجھے کوئی موقعہ نہیں ملے گا۔فقط! عاجز قاسم علی بقلم خود 17 اپریل 1912 بیان مدعی یعنی ثنائی پرچہ نمبر 3 جناب صدر انجمن صاحبان و برادران ! دعویٰ یہ تھا کہ مرزا قادیانی کاا شتہار 15 اپریل خدا کے حکم سے تھا یہ بات یقینی ہے کہ میں مرزا قادیانی کو مامور خدا نہیں سمجھتا پھر جو میں نے یہ دعویٰ کیاکہ ان کا اشتہار خدا کے حکم سے تھا اس کے کیا معنی؟صاف ظاہر ہے کہ میرایہ دعویٰ ان کے مسلّمات اورخیالات پر ہے۔پس اہلِ حدیث26 اپریل1907 کا حوالہ دیکر منشی قاسم علی صاحب کا یہ کہنا کہ میں نے خود اس اشتہار کی بابت یہ لکھا ہے کہ یہ الہام سےنہیں میرے دعوے کے کسی طرح مخالف نہیں ۔وہ لکھنا میرا اپنا مذہب ہے اور ثابت کرنا مرزا قادیانی کے خیالات کا عکس ہے۔ علاوہ اس کے 20 اپریل کی تحریر لکھنے تک جو میں نے یقیناً
Flag Counter