Maktaba Wahhabi

162 - 290
ہے۔اس اشتہار میں جو استدعا کی گئی ہے جس کو آپ نے صورت فیصلہ سے نامزد کیا ہے اس کے متعلق اور اس دعا کے متعلق26 اپریل1907ء کے اہلحدیث میں آپ نےیہ لکھا ہے کہ تمہاری یہ دعا کسی صورت میں فیصلہ کن نہیں ہوسکتی اور یہ تحریر تمہاری مجھے منظورنہیں اور نہ کوئی دانا اس کو منظور کرسکتا ہے۔یہ امور میں نے محض اس لیے لکھا ئے ہیں کہ آپ نے بار ہامرزا صاحب کی قبولیت دعا کے متعلق بڑا زور دیا ہے ورنہ نفس مقدمہ متنازعہ سے اس کو چنداں تعلق نہیں ۔مرزاصاحب نے جب خود درخواست مذکور میں ہی لکھ دیا ہے کہ یہ الہامی یا وحی جس کو آپ حکم یا الہامی نام سے تعبیرفرماتے ہیں کسی بنا پر نہیں ۔ادھر 25 اپریل والے اخبار کی ڈائری اشتہار سے ایک روز پہلے کی ادھر خود 26 اپریل 1907 کے اہلحدیث میں آپ نے بھی اس کو غیر الہامی مان لیا ہے پھر کیونکر یہ دعویٰ ثابت ہوسکتا ہے کہ اشتہار مذکور بحکم خداوندی تھا جس کو آپ الہام کے معنوں میں لیتے ہیں ۔جیسا کہ 9 فروری 12کے اخبار اہلحدیث میں ص 7 کالم 3 پر آپ نے یہ لکھا ہے۔مرزا قادیانی کو خدا نے الہام کیا کہ امت مرحومہ کو ایک واضح راستہ دکھاؤ۔اس لیے مرزا قادیانی نے بحکم خداوندی 15 اپریل 1907ء کو ایک اشتہار دیا،پس الہام کی بنا ء پر یہ اشتہار دیا گیا نہ کوئی الہام اس اشتہار والی دعا کی قبولیت کا پہلے یا پیچھے ہوا۔آپ نے ایک بات فرمائی ہے کہ ڈائری میں چونکہ کسی پہلی تحریر کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے تو مجھ سے آپ اس تحریر کا پتہ دریافت فرماتے ہیں کہ بجز اس اشتہار کے وہ کونسی تحریر ہے جس کے متعلق 25 اپریل والی ڈائری میں یہ لکھا ہے کہ ثناء اللہ کےمتعلق جو کچھ لکھا گیا ہے ہماری طرف سے نہیں بلکہ اس کی بنیادخدا کی طرف سے رکھی گئی ہے۔جناب مولوی صاحب آپ خود اس تحریر کو لکھواتے ہیں اور پھر مجھ سے دریافت فرماتے ہیں ۔ عالی جناب پریذیڈنٹ صاحبان!یہ ڈائری جیسا کہ دستاویزات سے ثابت شدہ ہے کہ 14 اپریل 1907 وقت عصر کی ہے اور اس میں کسی تحریر کا ذکر ہے جو مولوی ثناء اللہ کے متعلق لکھی گئی ہو اور یہ بھی ثابت شدہ ہے کہ اشتہار متنازعہ15 اپریل کو لکھا گیا اور 18 اپریل 1907 کو ڈاک خانہ میں ڈالا گیا۔ان اخبارات میں جو 17 یا 18 کو شائع ہوئے یہ تودستاویز کا ثبوت ہے۔اس کےمقابلہ میں ا ٓپ کےمحض قیاس کو ایسا ہوا ہوگایا یہ بات ہوگی آپ کے دعوے کو ثابت نہیں کرتے۔ہاں میں آپ کو بتلادوں کہ وہ تحریر جو14 اپریل والی ڈائری سے آپ کے متعلق پہلے شائع کی جاچکی تھی وہ وہی ہے جو آپ
Flag Counter