Maktaba Wahhabi

161 - 290
15 اپریل کی ڈائری شروع ہوئی ہے تو آپ کے اس اعتراض کا کہ 21 کے بعد15 آسکتی ہے؟جواب دینا ایک ایسے شخص کے لیے کہ جو اپنا دستور نہ صرف آپ کی وجہ سے بلکہ ہمیشہ سے ایسا ہی جانتا ہے ضروری نہیں ۔9مئی کے بدر میں صفحہ پر بقیہ ڈائری 25 اپریل کی شروع ہوئی ہے اور وہ 11 اپریل کی ہے مگر اس کے صفحہ5پراپریل کےبعد 20 مارچ کی ڈائری شروع ہوئی ہے اور وہ توگیارہ اپریل کی ہےمگر اس کے صفحہ 5پر اپریل کے بعد20 مارچ کی ڈائری شروع ہوئی ہے تو گیارہ اپریل کے بعد مارچ آیا کرتا ہے؟پس ڈائری کا غیر مسلسل ہونا آپ کے اثبات دعویٰ کے واسطے موجود دستور کے مطابق کوئی مفید نہیں ہوسکتا۔پس اشتہار 15 اپریل کو لکھا گیا۔17،18 اپریل کو شائع ہوا۔اور یہ ڈائری14 اپریل کی ہے جس کو اشتہار مذکور سے عقلاًیا قانوناً شرعاًکوئی تعلق نہیں ۔یہ ایک فیکٹ ہے ہوگا یا ہوگی۔یا مرزا قادیانی کا یہ دستور تھا کہ پہلے ہی لکھ لیتے تھے یا پتھروں پر کاٹ دیتے تھے وہ کچھ کرتے تھے۔موجودہ دعویٰ جس دستاویز کی بنا پر آپ ثابت کرنا چاہتے ہیں وہ مشکوک یا جعلی نہیں ہے۔الہام جو اس ڈائری میں درج ہے :﴿ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ ﴾جس کی بنا پر آ پ اس دعا اشتہار والی کو قبول شدہ یا وعدہ قبولیت قراردیتے ہیں ۔یہ الہام17 اپریل کے الحکم اور 18 اپریل کے بدر کے ص2،3 پر14تاریخ کو ہوچکا ہو لکھا گیا ہے۔پس 14تاریخ كو جب الهام كا هونا بدر الحكم میں شائع ہوچکا ہے۔اس کو 15 تاریخ کے کاغذ کے متعلق قراردینا کسی طرح بھی جائز نہیں ۔ جناب پریذیڈنٹ ومولوی صاحب !یہ اشتہار جو اس وقت متنازعہ ہے اس کی اصلیت کیا ہے؟اس کی اصلیت خود اشتہار کے اندر لکھی ہے اور وہ الفاظ میں ہے کہ یہ کسی وحی یا الہام کی بنا پر پیشگوئی نہیں بلکہ محض دعا کے طور پر میں نے خدا سے فیصلہ چاہا ہے۔یہ ایک درخواست ہے یہ ایک استغاثہ ہے۔ایک فریق کی طرف سے دوسرے فریق کے خلاف تمام حاکموں کے حاکم کے حضور اور اس سے یہ استدعا کی گئی ہے کہ مجھ میں اور ثناء اللہ میں سچا دفیصلہ فرما۔یہ کوئی قطعی فیصلہ نہیں یہ کسی حکم الٰہی کے ماتحت نہیں ،یہ کسی الہام کی بنا پر نہیں بلکہ ایک شخص جو اپنے آپ کو مظلوم سمجھتا ہے وہ عدالت میں داد خواہ ہوتا ہے۔یہ امر کہ اشتہار مذکور الہامی نہیں ۔آپ نے 26 اپریل 1907ء کے اہل حدیث میں خودبھی تسلیم کیا ہے کہ اس مضمون کو بطور الہام کے شائع نہیں کیا جو اسی اشتہار کے جواب میں ہے۔پس اس اشتہار کی حیثیت ایک استغاثہ یا عرضی دعویٰ کی
Flag Counter