Maktaba Wahhabi

153 - 290
بہرحال مولوی صاحب یہ خود مانتے ہیں کہ اشتہار 15 اپریل والے میں توبیشک یہ لکھا ہوا ہے کہ یہ اشتہار کسی حکم کی بنا پر نہیں بلکہ میری طرف سے بصورت درخواست یا عرضی کے ہے اور یہ بھی مولوی صاحب تسلیم فرماتے ہیں کہ جس وقت اشتہار دیا گیااس وقت تو ان کو یہ علم نہیں تھا کہ میں خدا کے کسی حکم کی تعمیل کررہا ہوں بعد تعمیلِ حکم حاکم نے ان کو بتایا کہ یہ ہمارے حکم سے تم نے اعلان کیا ہے پھر مرزا قادیانی نے بھی فوراً شائعکردیا کہ یہ درخواست میری خدا کے حکم کے مطابق ہے جس کاآج پتہ لگا ہے۔سبحان اللہ کیا عجیب استدلال ہےکہ حکم دس روزبعد دیا جائے یا دس روز بعد اس کا پتہ لگے مگر ملازم یاخادم قبل صدور حکم کی تعمیل کرکے رکھ دے۔لہٰذا یہ استدلال دعویٰ مولوی صاحب کو کسی طرح بھی ثابت نہیں کرسکتا۔اس میں کہیں بھی یہ تونہیں لکھا کہ 15 اپریل والا اشتہار بحکم خداوندی دیا گیاہے 25 اپریل کے بعد میں صرف اتنا لکھا ہے کہ ثناء اللہ کے متعلق جو کچھ لکھا گیا ہے وہ در اصل ہماری طرف سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ہے۔15 اپریل والے اشتہار میں لکھا جانا اس میں کہاں درج ہے۔دعویٰ تو 15 اپریل والے اشتہار کے متعلق ہے جو خاص ہے اور دلیل ایک عام پیش کرتے ہیں جس میں مولوی ثناءا للہ صاحب کے متعلق یوم تقریر سے پیشتر جو لکھا گیا ہے اس کا منجانب اللہ بنیاد رکھا جانا بتایا ہے۔دوم13 جون والے بدر میں جو لفظ ’’مشیت ایزدی‘‘ ہے اس سے مولوی صاحب اس اشتہار کا بحکم خداوندی دیا جانا ثابت کرتے ہیں ۔جو یہ بھی درست نہیں مشیت ایزدی کو تو رضا الٰہی بھی مستلزم نہیں ۔چہ جائیکہ وہ بحکم خداوندی ہو۔مولوی صاحب نے ترک اسلام کے ص 35 پر مشیت اللہ کے متعلق تحریر فرمایا ہے کہ: ’’مشیت اللہ خدا کے قانونِ مجریہ کا نام ہے۔جو خدا کی رضا کو مستلزم نہیں ۔ص35 اورہم بلند آواز سے کہتے ہیں کہ زانی زنا کرتا ہے تو اس کی مشیت سے کرتا ہے چور چوری کرتا ہے تو اس کے قانون سے کرتا ہے۔‘‘ پھر میں نہیں سمجھتا ہے کہ مشیت ایزدی کو رضا الٰہی کا لازم نہ ہونا مان کر بھی صرف لفظ مشیت ایزدی سے اپنا سے اپنا دعویٰ ثابت کردیا جائے کہ یہ اشتہار بحکم خدا وندی سے تھا مشیت ایزدی سے توزنا اور چوری بھی منسوب ہوسکتی ہے۔ اگر مرزا صاحب کے اشتہار مشیت ایزدی سے دیا جانا لکھا ہے تو اس کو رضا الٰہی کیوں سمجھ لیا گیا۔ والسلام!
Flag Counter