Maktaba Wahhabi

152 - 290
وندی اس کے متعلق موجود ہے۔نہ مولوی صاحب نے ایسا حکم پیش فرمایا ہے۔ہاں مولوی صاحب نے خصوصیت کے ساتھ اس امر کے متعلق دو دلیلیں پیش کی ہیں ۔جو ایک تو بدر مؤرخہ 15 اپریل 1907 کی ہے اور دوسری بدر 13 جون 1907 کی جس میں آپ نے بخیال خود یہ ثابت فرمایا کہ 15اپریل 1907 والا اشتہار بحکم خداوندی تھا اور وہ دلیلیں یہ ہیں : 1.۔۔۔25 اپریل کے بدر میں مرزا قادیانی کی کلام شائع ہوئی ہے جس میں یہ لکھا ہے کہ مرزا قادیانی نے یہ فرمایا ہے کہ ثناء اللہ کے متعلق جو کچھ لکھا گیا ہے وہ در اصل ہماری طرف سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے اس کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ 2.۔۔۔ 13 جون کے بدر میں جوخط ایڈیٹر صاحب بدر نے بجواب مولوی صاحب شائع کیا ہے۔اس میں لکھا ہے کہ: ’’مشیت ایزدی نے حضرت مرزا قادیانی کے قلب میں ایک دعا کی تحریک کرکے فیصلہ کا ایک اور طریق اختیار کیا ۔‘‘ ان دونوں دلیلوں سے اپنا دعویٰ آپ اس طرح ثابت فرماتے ہیں کہ چونکہ اشتہار15 اپریل والے کے بعد 25اپریل کے بدر میں مرزا قادیانی نے ایسا فرمایا ہے کہ ثناء اللہ کے متعلق جو کچھ لکھا گیا ہے وہ ہماری طرف سے نہیں بلکہ خدا ہی کی طرف سے ہے۔پس بعد شائع کردینے اشتہار کے مرزاقادیانی کو خدا نے بتادیا کہ یہ اشتہار میرے حکم سےہے۔سو اس کا جواب تو یہ ہے کہ: دعویٰ مولوی صاحب نے فرمایا کہ 15 اپریل والا اشتہار حکم خداوندی دیا تھا اس سے صاف ظاہر ہے کہ اشتہار دینے سے پہلے وہ حکم مرزا قادیانی کو ملا ہوگا جس کی بنا پر اشتہاردیا گیا اور عقل بھی اس کی مقتضی ہے کہ حکم پہلے ہو تعمیل اس کے بعد میں ہونی چاہیےمگر مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ نہیں تعمیل تو پہلے ہی مرزا قادیانی نے کردی تھی۔گو حکم بخیال مولوی صاحب 15 اپریل والی تعمیل کا 25 کو بعد میں صادر ہوا تھا۔ حیرت ہے کہ ایسی نظیر غالباً کسی جگہ نہیں ملے گی کہ حکم سے پہلے ہی تعمیل ہوجائے اور حکم تعمیل کو دیکھنے کے بعد حاکم کی طرف سے صادر ہو۔
Flag Counter