Maktaba Wahhabi

128 - 290
’’اور ہر ایک شخص جو میری بیعت کرتا ہے اورمجھ کو مسیح موعود مانتا ہے۔ اسی روز سے اس کو یہ عقیدہ رکھنا پڑتا ہے کہ اس زمانہ میں جہاد قطعاً حرام ہے۔ کیونکہ مسیح آچکا۔ خاص کر میری تعلیم کے لحاظ سے اس گورنمنٹ انگریزی کا سچا خیرخواہ اس کو بننا پڑتا ہے۔‘‘[1] قارئینِ کرام! اس سے آپ سمجھ جائیں کہ بٹلر پادری سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں علیحدگی میں ملاقات، ملازمت سے استعفیٰ، گھر آنا، پھر غیر مرئی ذرائع سے خطیررقم کا ملنا اورملتے رہنا اور پھر مرزاقادیانی کا انگریز کی اطاعت کے نعرہ مستانہ کو بلند کرنا ، ان کڑیوں کو آپ ملائیں تو اس سے مرزاقادیانی کی جو تصویر نظر آتی ہے وہ قادیانیوں کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں کے لئے قابل توجہ و فہم ہے۔ مرزا بیماریوں کا گڑھ: اور جہاں تک مرزا کے دعوؤں کی دوسرے وجہ ہے اُس پر ہم اس مضمون پر تفصیل سے لکھ چکے ہیں ، اب آئیے تیسری اور آخری وجہ کی طرف جو ہے مرزا کی بیماریوں سے متعلق : مرزا پر اللہ کی لعنت و پھٹکار کہ دنیا کی شاید کوئی بیماری ایسی نہ ہو جو مرزا کو نہ لگی ہو جس نے مرزا کو مخبوط الحواس بنادیا تھا لہٰذا مرزا کی بیماریوں کی اجمالی انڈیکس کے لیے ملاحظہ فرمائیں : اس سے پہلے کہ ہم مرزا کی بیماریوں کی لمبی فہرست ذکر کریں ،آپ مرزا کی صحت کے حوالہ سے مرزا کا یہ الہام ملاحظہ فرمالیں : ’’ہم نے تیری صحت کا ٹھیکہ لیا ہے۔‘‘[2] یعنی مرزا کو الہام ہوا کہ اُس کی صحت کا ٹھیکہ اللہ تعالیٰ نے لیا ہے ،اب اس شیطانی الہام کی حیثیت ،حقیقت کی دنیا میں ملاحظہ فرمائیں : مرزا کو درجِ ذیل بیماریاں لاحق تھیں ، لہذا معتقدین ِ مرزا گنتے جائیں اور شرماتے جائیں ،اگر تھوڑی سی بھی شرم باقی ہے تو:
Flag Counter