Maktaba Wahhabi

110 - 290
’’ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عیسائیوں کے ہاتھ کا پنیر کھالیتے تھے حالانکہ مشہو رتھا کہ سور کی چربی اس میں پڑتی ہے۔‘‘ [1]’’مرزا قادیانی کا ذہنی ارتقاء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ تھا ۔‘‘[2]’’اسلام محمد عربی( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے زمانہ میں پہلی رات کے چاند کی طرح تھا اور مرزا قادیانی کے زمانہ میں چودہویں رات کے چاند کی طرح ہو گیا ۔‘‘ [3]’’مرزا قادیانی کی فتح مبین آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فتح مبین سے بڑھ کر ہے۔‘‘[4] ’’اس کے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے چاند گرہن کا نشان ظاہر ہوا اور میرے لیے چاند اور سورج دونوں کا اب کیا تو انکار کرے گا۔‘‘ [5]’’محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں ۔ ۔ ۔ محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل غلام احمد کو دیکھے قادیان میں ۔۔[6] ’’اس صورت میں کیا اس بات میں کوئی شک رہ جاتا ہے کہ قادیان میں اللہ تعالیٰ نے پھر محمدکو اتارا تاکہ اپنے وعدہ کو پورا کرے۔ [7]’’سچا خدا وہی خدا ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا ۔‘‘[8]’’خدا نے آج سے بیس برس پہلے ’براہین احمدیہ‘ میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی وجود قرار دیا ہے۔ [9] مرزائیوں نے 17جولائی 1922 کے ( الفضل) میں دعویٰ کیا کہ یہ بالکل صحیح بات ہے کہ ہر شخص ترقی کر سکتا ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پاسکتا ہے حتیٰ کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ سکتا ہے ۔ قارئینِ کرام! یہ ہے پیشوائے قادیانیت اور اُس کے پیروکاروں کا مکروہ چہرہ۔ أذلَّھم اللّٰه في الدّارین و قبّحَ وجوھہم و أنزَلَ علیھم بأسَه الذي لاتَرُدّہ عن القومِ المُجرمین۔۔
Flag Counter