Maktaba Wahhabi

108 - 290
اورمرزا کے بارے میں مزیدلکھا گیاکہ: ”حضرت مسیح موعود (مرزا) نے ایک موقع پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے (معاذ اللہ ثم معاذ اللہ) رجولیت (مردانگی) کی قوت کااظہار فرمایا۔“ [1]اور کہتا ہے: ’’قیوم العالمین ایک ایسا وجود اعظم ہے جس کے لیے بے شمار ہاتھ پیر اور ہر ایک عضو اس کثرت سے ہے کہ خارج اور لاانتہا عرض اور طول رکھتا ہے اور تیندوے کی طرح اس وجود ِ اعظم کی تاریں بھی ہیں جو صفحہ ہستی کی تمام کناروں تک پھیل رہی ہیں ۔“[2] ’’وہ خدا جس کے قبضہ میں ذرہ ذرہ ہے اس سے انسان کہاں بھاگ سکتا ہے ؟وہ فرماتا ہے کہ میں چوروں کی طرح پوشیدہ آؤں گا۔“[3] ”بعض نبیوں کی کتابوں میں میری نسبت بطورِ استعارہ فرشتہ کا لفظ آگیا ہے اور دانی ایل بنی نے اپنی کتاب میں میرا نام میکائیل رکھا ہے اور عبرانی لفظی معنیٰ میکائیل کے ہیں ’خدا کی مانند‘۔“[4] ”ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں ‘جس کے ساتھ حق کا ظہور ہوگا گویا آسمان سے خدا اُترے گا۔“[5] مرزا کائنات کا بد ترین کافر : قارئینِ کرام ! کفر اور کافر کی بھی کئیں اقسام ہوتی ہیں لیکن مرزا کی مذکورہ عبارتیں صراحت کے ساتھ یہ بتارہی ہیں کہ کائنات کا بد ترین کفر مرزا کا تھا اور کائنات کا بد ترین کافربھی مرزا ہے، قرآن مجید نےاللہ تعالیٰ کے حق میں یہودیوں کی گستاخیوں کا ذکر فرمایا ہے لیکن مرزا کی جسارت و بدگفتاری و کفر کو دیکھ کر تو یہودی بھی شرما جائیں ۔
Flag Counter