Maktaba Wahhabi

106 - 290
دنیا کا بدترین گستاخ اب آئیے! سب سے اہم مسئلہ کی طرف جو ہے ’’ مرزا کے گستاخانہ و شاتمانہ افکار و باتیں ۔‘‘ذیل میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے کہ مرزا کی رذیل فطرت ،پلید ذہنیت اور غلیظ باتوں سے قادیانی ، مرزائی ، احمدی اور یہودی و برٹش امپائر تو محفوظ رہے البتہ اس کائنات کا خالق و مالک اللہ تعالیٰ ، اُس کے انبیاء و رسل علیہم السلام، اُس کے سب سے برگزیدہ پیغمبر خاتَم النبیین محمّد صلی اللہ علیہ وسلم ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابا کرام و اہلِ بیت ِ عظام رضی اللہ عنہم اور دنیا بھر کے مسلمان اس ننگِ انسانیت و شرافت ، پیشوائیے مرتدّین ،غدّار ابنِ غدّار ،دشمنِ دین ِ اسلام ،بانیِ فتنہ ِ قادیان کی بد کلامی و بد زبانی سے محفوظ نہ رہ سکے ۔ ملاحظہ فرمائیں : ذاتِ باری تعالیٰ ،عقیدہ توحید اور قادیانی گستاخیاں قارئینِ کرام !اللہ تعالیٰ کی ذاتِ اقدس وہ مبارک اور عظیم ذات ہے جو اکیلا اس کائنات اور کائنات کی ہر شیئ کا خالق و مالک اور رزّاق و مدبِّر ہے وہی اکیلا معبودِ برحق بھی ہے ،وہ اپنی ذات و صفات میں یکتاو اکیلا، واحد و احد ہے اُس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی کی اولاد ہے وہ ماں باپ ، بیوی بچوں سے پاک ہے اور اُس کا اُس کی ذات و صفات میں کوئی شریک ، نظیر و مثیل یا معاون و ظہیر نہیں ، وہ تمام باکمال صفات سے متصف اور ہر قسم کے تمام عیوب و نقائص سے پاک ہے ، کائنات کی ہر مخلوق اُ س کی طوعاً و کرہا ً تسبیح و تحمید بیان کرتی ہے ،وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا،وہی سب کو زندہ کرتا ہے ،وہی مارتا ہے ،اس کے ما سوا سب مخلوق ہیں اور سب اُس کے کلمہ ’’ کن ‘‘ کے تحت ہیں ۔لہٰذا اس کائنات میں ذاتِ باری تعالیٰ سب سے بڑھ کر احترام و تقدیر کے لائق ہے مگر مرزا قادیانی کی کتب پڑھئے کہ کس طرح اُس نے اللہ تعالی کی شانِ اقدس میں گستاخی اور اسلامی عقیدہ توحید کو تار تار کیا ہے۔ملاحظہ فرمائیں : قارئینِ کرام! مجھ میں یہ سکت نہیں کہ میں اللہ تعالیٰ کی شان و عظمت میں مرزا کی گستاخیاں نقل کروں ، یقین جانیں انہیں نقل کرتے ہوئے اور پڑھتے ہوئے کسی معمولی سے ایمان والے کا ایمان بھی لرزجائے لیکن ’’نقلِ کفر کفر ناباشد ‘‘ کے تحت اور اس امید میں کہ شاید کہ کسی متلاشیِ حق کو مرزا قادیانی اور فتنہ قادیانیت کی ہولناکی کا اندازہ ہوجائے اور وہ سمجھ جائے اور اپنی اصلاح کرلے ،بادلِ نخواستہ یہ سب ذکر کیا جارہا ہے:
Flag Counter