عربی، انگلش اردو ملا جلا الہام: فتبارک من علم وتعلم خدا کی فیلنگ اور خدا کی مہر نے کتنا بڑا کام کیا۔[1] تضاداتِ مرزا : الہاماتِ مرزا ، تناقضات و تضادات کا شاہکار: الہاماتِ مرزا کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ وہ ناصرف یہ کہ فضول و بے ہودہ اور دجّالی ہیں بلکہ تضادات و تناقضات کا مجموعہ بھی ہیں ۔ اور تضادات و تناقضات کس کے کلام میں پائے جاتے ہیں ، آئیے ذرا مرزا ہی کی زبانی جانتے ہیں : مرزا بقلمِ خود رقمطراز ہے: 1.’’کسی سچیار،عقل مند اور صاف دل انسان کے کلام میں ہرگز تناقص نہیں ہوتا، اگر کوئی پاگل یا مجنون یا ایسا منافق ہو کہ خوشامد کے طور پر ہاں میں ہاں ملا دیتا ہو اس کا کلام بے شک متناقض ہوجاتا ہے۔‘‘[2] 2.’’جھوٹے کے کلام میں تناقض ضرور ہوتا ہے۔‘‘[3] 3.’’اور ظاہر ہے کہ ایک دل میں دو متناقض باتیں نکل نہیں سکتیں کیونکہ ایسے طریق سے یا انسان پاگل کہلاتا ہے یا منافق۔‘‘[4] 4. ’’ تناقض بے عقلی ، بے دینی اور خبط الحواسی کی دلیل ہے۔‘‘ [5] 5.’’ نبی اور فلسفی میں یہ فرق ہے کہ فلسفی کے کلام میں تضاد ہوتا ہے اور نبی کے کلام میں تضاد نہیں ہوتا۔‘‘ [6] آپ نے ملاحظہ فرمایا ہم نے مرزا کے5اقوال و فتاویٰ ذکر کیے اُس شخص سے متعلق جس کے کلام میں |