Maktaba Wahhabi

104 - 184
نیز ان شاء اللہ قارئین کرام کے لیے یہ بھی واضح اور عیاں ہو جائے گا کہ ان تمام تحریکوں کے اصول بہت زیادہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں ۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ان واقعات کو ذکر کرتے ہوئے اس بات کا خیال نہیں رکھا جائے گا کہ جن کے خلاف بغاوت کی گئی تھی کیا وہ کافر ہو گیا تھا یا نہیں ؛ کیونکہ جس طرح پہلے بھی گزر چکا ہے کہ اگر وہ کافر نہیں تھا تو اس کے خلاف بغاوت ہی حرام ہے۔ اگر کافر تھا تو عدم استطاعت کی بنا پر بھی بغاوت کرنا جائز نہیں تھا بلکہ حرام ہے؛ کیونکہ اس سے مسلمانوں کا خون بہتا ہے اور انہیں تنگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ظالموں اور سفاکوں کو مسلمانوں کی جان، مال اور عزت آبرو سے کھیلنے کا موقع ملتا ہے، اسی لیے ہم نے پہلے ہی حکمران کے خلاف بغاوت کی شرائط ذکر کر دی ہیں ۔ ٭٭٭
Flag Counter