Maktaba Wahhabi

75 - 94
ہے۔تو جب بھی کسی مسلمان سے آپ کی ملاقات ہو آپ درج بالا تین سنتوں پر عمل کرکے بہت زیادہ ثواب حاصل کرسکتے ہیں۔ 4 اچھی بات کرنا:فرمان الٰہی ہے: ﴿وَقُلْ لِّعِبَادِیْ یَقُوْلُوا الَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ اِنَّ الشَّیْطٰنَ یَنْزَغُ بَیْنَھُمْ اِنَّ الشَّیْطٰنَ کَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا[الإسراء:۵۳] ’’ اور میرے بندوں سے کہہ دیجئے کہ وہ بہت ہی اچھی بات منہ سے نکالا کریں،کیونکہ شیطان آپس میں فساد ڈلواتا ہے۔بے شک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ اچھی بات کرنا صدقہ ہے۔‘‘ [بخاری،مسلم] ٭ اچھی بات میں ذکرکرنا،دعا کرنا،سلام کہنا،برحق تعریف کرنا،نیکی کا حکم دینا،سچ بولنااور نصیحت کرنا وغیرہ سب شامل ہیں۔ ٭ اچھی بات انسان پر جادو جیسا عمل کرتی ہے اور اسے راحت واطمینان پہنچاتی ہے۔ ٭ اچھی بات اِس کی دلیل ہوتی ہے کہ اس انسان کا دل نورِ ایمان اور ہدایت سے بھرا ہوا ہے۔
Flag Counter