Maktaba Wahhabi

92 - 94
ہر ماہ میں ختم ِقرآن مجید نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو فرمایا تھا: ﴿اِقْرَإِ الْقُرْآنَ فِیْ شَہْرٍ [ابو داؤد] ’’ مہینے میں مکمل قرآن پڑھا کر۔‘‘ ہر ماہ میں پورا قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہر فرض نماز سے پہلے یا اس کے بعدکم از کم چار صفحات کی تلاوت کریں،یوں دن اور رات میں بیس صفحات یعنی ایک پارے کی تلاوت ہو گی۔اور اگر ہر روز اسی طرح کیا جائے تو تیس دنوں میں پوراقرآن مجید ختم ہو سکتا ہے۔ سونے سے پہلے کی سنتیں سونے سے پہلے درج ذیل دعاؤں کا پڑھنا مسنون ہے ٭ ﴿بِاسْمِکَ اللّٰہُمَّ أَمُوْتُ وَأَحْیَا [بخاری] ’’ اے اللہ ! میں تیرے نام کے ساتھ مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔‘‘ ٭ دونوں ہتھیلیوں کو اکٹھا کرکے ان میں پھونک ماریں اور پھر آخری تین سورتیں پڑھیں،اس کے بعد جہاں تک ہو سکے اپنی ہتھیلیوں کو اپنے جسم پر پھیریں۔اپنے سر اور چہرے سے شروع کریں اور جسم کے سامنے والے حصے پر ہتھیلیوں کو پھیریں۔اور ایسا تین بار
Flag Counter