Maktaba Wahhabi

51 - 94
نوٹ:یاد رہے کہ پہلی اور تیسری رکعت میں دوسرے سجدے کے بعد دوسری اور چوتھی رکعت کیلئے اٹھنے سے پہلے بھی ایک جلسہ مسنون ہے،جسے جلسۂ استراحت کہا جاتا ہے۔اس جلسہ کی کوئی دعا نہیں۔ آخری تشہد کی سنتیں ٭ آخری تشہد میں ’تورک‘ کی کیفیت اختیار کرنا مسنون ہے جس کی تین شکلیں ہیں: 1 پہلی یہ کہ دایاں پاؤں کھڑا کرکے بائیں پاؤں کو دائیں پنڈلی کے نیچے کرلے اور زمین پر بیٹھ جائے۔ 2 دوسری کیفیت پہلی کیفیت کی طرح ہے،لیکن دونوں میں فرق صرف اتنا ہے کہ دایاں پاؤں کھڑا کرنے کی بجائے اسے بھی بائیں پاؤں کی طرح بچھا لے۔ 3 تیسری یہ کہ دایاں پاؤں کھڑا کرلے اور بایاں پاؤں دائیں پنڈلی اور ران کے درمیان رکھ لے۔ ٭ ہاتھوں کو اپنی رانوں پر رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے سے ملائے رکھنا۔ ٭ تشہد میں(خواہ پہلا ہو یا دوسرا)شروع سے لیکر آخر تک اپنی
Flag Counter