Maktaba Wahhabi

24 - 94
چنانچہ جب بھی انسان گھر سے باہر جانے لگے خواہ نماز پڑھنے کیلئے یا اپنے یا گھر کیکسی کام کیلئے توہر مرتبہ اس دعا کو پڑھ لے تاکہ اسے مندرجہ بالابہت بڑی خیر اوراجر ِ عظیم نصیب ہو۔ مسجد میں جانے کی سنتیں ٭ مسجد میں جانے کیلئے جلدی کرنا ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کتنا اجر ہے پھر اس کیلئے انھیں قرعہ اندازی کرنی پڑے تو وہ قرعہ اندازی کر گذریں۔اور اگر انھیں پتہ چل جائے کہ نماز کیلئے جلدی جانے میں کتنا ثواب ہے تو وہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں۔اور اگر انھیں خبر لگ جائے کہ عشاء اور فجر کی نمازوں میں کتنا اجر وثواب ہے تو وہ ہر حال میں ان نمازوں کو ادا کرنے کیلئے آئیں اگرچہ انھیں گھٹنوں کے بل کیوں نہ آنا پڑے۔‘‘ [بخاری،مسلم] ٭ مسجد کی طرف جانے کی دعا پڑھنا ﴿اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا،وَفِیْ لِسَانِیْ نُوْرًا،وَاجْعَلْ لِیْ فِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا،وَاجْعَلْ فِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا،
Flag Counter