Maktaba Wahhabi

76 - 94
لہذا ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اچھی بات کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنائے۔اپنی بیوی،اپنی اولاد،اپنے پڑوسی،اپنے دوست،اپنے ماتحت ملازمین اور الغرض ان تمام لوگوں کے ساتھ اچھی بات کو معمول بنائے جن کے ساتھ اس کا دن اور رات میں کئی مرتبہ میل ملاپ ہوتا ہے۔ مجلس سے اٹھ کر جانے کی سنت مجلس سے اٹھ کر جاتے ہوئے یہ دعا پڑھنی چاہیے: ﴿سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوْبُ إِلَیْکَ ’’ اے اللہ ! تو پاک ہے او راپنی تعریف کے ساتھ ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں،میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔‘‘ اس دعا کو پڑھنے کی فضیلت حدیث میں یوں بیان کی گئی ہے: ’’اس دعا کو پڑھنے سے دوران مجلس جو گناہ سرزد ہوتے ہیں،انھیں معاف کردیا جاتا ہے۔‘‘ [سنن اربعہ] انسان دن اور رات میں کئی مجالس میں شریک ہوتا ہے۔مثال کے طور پر: ٭ جب وہ دن اور رات میں تین مرتبہ اپنے اہل خانہ یا ساتھیوں کے
Flag Counter