Maktaba Wahhabi

53 - 94
آخر تک شہادت والی انگلی سے اشارہ کرنا(خواہ پہلا تشہد ہو یا دوسرا)اور سلام پھیرتے ہوئے دائیں بائیں التفات کرنا۔جلسۂ استراحت چار رکعت والی نماز میں دو مرتبہ اور باقی نمازوں میں ایک ایک مرتبہ ہوتا ہے چاہے فرض نماز ہو یا نفل۔اور ’ تورک ‘ جس کی وضاحت پہلے گذر چکی ہے یہ صرف دو تشہد والی نماز کے آخری تشہد میں ہوتا ہے۔خلاصہ یہ ہے کہ ان سنتوں کی مجموعی تعداد فرض نمازوں میں(۳۴)جبکہ نفل نمازوں میں(۴۸)ہو جاتی ہے۔لہذا اپنی نماز کو ان قولی وعملی سنتوں کے ساتھ مزین کیجئے اور اپنا اجروثواب کئی گنا بڑھائیے اور اللہ کے ہاں اپنا مقام بلند کیجئے۔ فائدہ: امام ابن القیم رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ ’’ بندے کو اللہ کے سامنے دو مرتبہ کھڑا ہونا ہے:ایک نماز میں اور دوسرا قیامت کے روز۔لہذاجو شخص نماز کی حالت میں اللہ کے سامنے کھڑا ہونے کا حق ادا کردیتا ہے اس کیلئے قیامت کے دن کا کھڑا ہونا آسان ہوگا۔اور جو شخص نماز والے قیام کا حق ادا نہیں کرتا اس کیلئے قیامت کے دن والا قیام انتہائی سخت ہوگا۔‘‘
Flag Counter